تاریخ شائع کریں2018 13 January گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 305339

بحرینی حکومت انقلابیوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے

بحرین کی شاہی حکومت انقلابیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے جس کا مقصد سیاسی قیدیوں کے عزم و ارادے میں خلل ڈالنا ہے
بحرین کی شاہی حکومت انقلابیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کررہی ہے جس کا مقصد سیاسی قیدیوں کے عزم و ارادے میں خلل ڈالنا ہے
بحرینی حکومت انقلابیوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے
بحرین کی الوفا الا سلامی پارٹی کے رہنما مرتضی السندی نے کہا ہے کہ شاہی حکومت انقلابیوں سے سیاسی انتقام لے رہی ہے۔

وفا الاسلامی پارٹی کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ آل خلیفہ حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں سے  اپنی مرضی کا جبری اعتراف لینے کے لیے انہیں پے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

شیخ مرتضی السندی نےانسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحرین کی شاہی حکومت کے غیر انسانی اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کریں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین کی شاہی حکومت انقلابیوں کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد  کررہی ہے جس کا مقصد سیاسی قیدیوں کے عزم و ارادے میں خلل ڈالنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے پچس دسمبر دوہزار ستر کو سیاسی قیدیوں کے خلاف جاری ایک مقدمے میں چھے افراد کو پھانسی اور سات دیگر کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ان افراد پر شاہی خاندان کے رکن اور فوج کے سربراہ کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا گیا ہے جسے ملزمان کے وکلا نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc1pq1o2bqx18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ