تاریخ شائع کریں2018 11 January گھنٹہ 15:41
خبر کا کوڈ : 304903

آج امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست، ایران سے خوفزدہ ہیں:پروفیسر چاندرا مظفر

آج امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست، ایران سے خوفزدہ ہیں:پروفیسر چاندرا مظفر
سنیئر ملائیشیائی دانشور اور یو ایس ایم یونیورسٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا طاقتور اور اثرورسوخ رکھنے والا اہم ملک ہے جس سے امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست خوفزدہ ہیں.

گلوبل جسٹس موومنٹ کے صدر پروفیسر چاندرا مظفر نے کہا کہ خطے میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی منفی اور بیوقوفانہ پالیسیوں کی وجہ سے ایران کی طاقت میں مزید اضافہ ہوا.

ان کی نظر میں، امریکہ کا یہ خیال تھا کہ عراق میں صدام حسین کا تختہ الٹنے سے نئی حکومت آئے گی جس کی جھکاؤ واشنگٹن کی جانب ہوگی مگر عراق میں وہ حکومت بر سر اقتدار آگئی جس نے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کئے.

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے 2003 میں عراق پر فوجی جارحیت کی مگر ایران نے ایک گولی چلائے بغیر عراقیوں کا دل جیت لیا.

ملائیشیائی پروفیسر نے کہا کہ آج ایران کے خلاف ناجائز صہیونی ریاست اور سعودی عرب ایک دوسرے کے اتحادی بن گئے ہیں جن کا مقصد ایران کے خلاف مشترکہ طور پر دشمنی کرنا ہے اور اس کی وجہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ بانی ایران امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب مسلم اقوام کی حوصلہ افزائی، امت مسلمہ کی بیداری بالخصوص مسئلہ فلسطین کو زندہ رکھنے کی ایک مثال ہے جس کی وجہ سے شیعہ،سنی اتحاد کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں دشمن مسلم امہ کے درمیان تفرقہ ڈال کے شیعہ اور سنی کے بھائی چارے کو ختم کرنا چاہتے ہیں مگر ہمیں ان سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا.

پروفیسر مظفر نے کہا کہ بدقسمتی سے آج بعض اسلامی ممالک فلسطین سے دوری اختیار کرکے سعودی عرب اور صہیونیوں کے طرز عمل کی پیروی کرتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ سعوی عرب آج ملک میں نام نہاد اصلاحات کا آغاز کیا ہے جبکہ اس کی سطح بہت کم اور ناقابل اعتبار ہے بلکہ سعودی عرب اس حوالے سے بھی امریکی خواہشات پر عمل کررہا ہے.
https://taghribnews.com/vdciu5appt1au32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ