تاریخ شائع کریں2018 11 January گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 304900

افغان بارڈر پر داعش کو منظم کیا جا رہا ہے

تبدیلی کی ٹرین چل پڑی ہے اور حکمرانوں کے پاس فیصلے کیلئے بہت کم وقت رہ گیا ہے
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پیر سیال کی للکار اور طاہرالقادری کی یلغار سے تخت رائیونڈ لرز رہا ہے
افغان بارڈر پر داعش کو منظم کیا جا رہا ہے
سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پیر سیال کی للکار اور طاہرالقادری کی یلغار سے تخت رائیونڈ لرز رہا ہے، 13 جنوری سے حکومت کیخلاف فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہو رہا ہے، قصور میں معصوم بچی کے قتل کا لرزہ خیز سانحہ لمحہ فکریہ ہے، زینب کے قاتل کو عبرت کا نشان بنایا جائے، کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھماکہ حکومت کی ناکامی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان بارڈر پر داعش کو منظم کیا جا رہا ہے، نواز شریف نے خود کو شیخ مجیب سے ملا کر اپنی اصلیت ظاہر کر دی ہے، وزیراعظم عباسی کا عدالتی فیصلے کو ردی کہنا توہین عدالت ہے، ثناء اللہ زہری کا استعفیٰ حکمران جماعت کیلئے بڑا جھٹکا ہے، استعفوں کا موسم شروع ہو گیا ہے، تبدیلی کی ٹرین چل پڑی ہے اور حکمرانوں کے پاس فیصلے کیلئے بہت کم وقت رہ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی شادی پر غیر شائستہ زبان استعمال کرنیوالے ن لیگی خود راسپوٹین ہیں، نت نئی شادیاں کرنے کے عادی شہباز شریف کی شادیوں کی بات کیوں نہیں کی جاتی، نواز شریف عمران خان پر تنقید سے پہلے حمزہ شہباز کی بیوی عائشہ احد کو انصاف دلوائیں۔

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے مزید کہا ہے کہ چکوال کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ نہیں حکومت جیتی ہے، نواز شریف عدلیہ اور فوج کی کردار کشی کرکے امریکہ اور بھارت کو خوش کر رہا ہے، پوری قوم عدلیہ اور فوج کیساتھ کھڑی ہے، عوام کو صاف پانی، صحت اور تعلیم کی سہولتیں، روزگار اور امن فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، عوام کے بنیادی حقوق کو پس پشت ڈالنا آئین سے انحراف ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfxjdmxw6dx1a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ