تاریخ شائع کریں2018 8 January گھنٹہ 12:05
خبر کا کوڈ : 304138

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام دفاع القدس و آزادی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس

اسرائیل بلاشبہ دنیا کے نقشے پر ناجائز حکومت ہے، اسرائیل اپنی پوری قوت بھی استعمال کرلے تو بھی مظلوم فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق سے پیچھے نہی
اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے، مسلمان و اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں اور حکومت پاکستان اسرائیلی کی ناجائز پشت پناہی کرنے والے امریکا کے سفیر کو بھی ملک بدر کرے
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام دفاع القدس و آزادی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں منعقدہ دفاع القدس و آزادی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بلاشبہ دنیا کے نقشے پر ناجائز حکومت ہے، اسرائیل اپنی پوری قوت بھی استعمال کرلے تو بھی مظلوم فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا، القدس فلسطین کا ابدی دارالحکومت تھا، ہے اور رہے گا، دنیا کی کوئی طاقت بیت المقدس کو ہم سے نہیں چھین سکتی۔ اے پی سی میں محمد یاسین صدر آئی ایس او کراچی، محمد عباس جنرل سیکرٹری آئی ایس او کراچی، سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ریحان اکبر، صابر ابو مریم مرکزی ترجمان فلسطین فاﺅنڈیشن پاکستان، اویس ربانی رہنماء یوتھ پارلیمنٹ، زیدان ابو شاہین فلسطینی طالبعلم، اینکر پرسن آغا شیرازی، حسیب عالم رہنماء اسلامی جمعیت طلبہ، بابر مصطفیٰ انجمن طلباء اسلام، اکرام خان انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن، فدا رہنماء پختون ایس ایف، اویس قادری رہنماء شاہین پاکستان، ذیشان حیدر رہنما اے پی ایم ایس او، نثار احمد رہنماء مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، کاظم عباس سیکریٹری وحدت یوتھ کراچی، محمد سجاد رہنماء ایم ای ایس او سمیت تمام سیاسی و مذہبی طلبہ تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان پر الزامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا دہشتگردوں کا سرپرست اور دنیا بھر میں دہشتگردی کا موجد ہے، امریکی سرپرستی میں اسرائیلی دہشت گردی بدترین مثال ہے۔

شرکاء نے حکومت ِپاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینیوں کے حقوق اور قبلہ اول بیت المقدس کی حفاطت کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایک دن یومِ فلسطین کے نام سے منسوب کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے، مسلمان و اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں اور حکومت پاکستان اسرائیلی کی ناجائز پشت پناہی کرنے والے امریکا کے سفیر کو بھی ملک بدر کرے۔ شرکاء نے فلسطینیوں کے تیسرے انتفاضہ القدس کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی فلسطین کی حمایت کرنے والی حکومتوں اور اسلامی مزاحمتی گروہوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور فلسطین کی آزادی کیلئے سرگرم عمل مزاحمتی اسلامی تنظیموں بشمول حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور دیگر گروہوں کی حمایت جاری رکھیں گے، پاکستان کے عوام اور بالخصوص نوجوان نسل فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور مظلوم ملت فلسطین کی ہر محاذ پر سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر اسرائیل و امریکا کے خلاف قراردار پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ مملکت خداداد پاکستان سے امریکی سفیر کو فی الفور بے دخل کرے، ملک کی تمام سیاسی مذہبی و سیاسی جماعتیں فلسطین کی آزادی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور اپنی صفوں میں اتحاد کو مضبوط کریں۔
https://taghribnews.com/vdcip5apvt1auz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ