تاریخ شائع کریں2018 3 January گھنٹہ 10:06
خبر کا کوڈ : 303062

فلسطینی عوام پر جبر اور پابندی کا حصہ نہیں بنیں گے/ اسرائیلی جوانوں کا فوج میں جانے سے انکار

غاصب صیہونی حکومت نسل پرست پالیسی پر عمل پیرا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’پہلے کہا گیا تھا کہ یہ کیفیت وقتی ہوگی تاہم اب اسے 50 برس گزرچکے ہیں۔ ہم اب اس نظام کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی فلسطینیوں کے حقوق سلب کرنے میں حکومت کی مزید مدد کریں گے‘۔
فلسطینی عوام پر جبر اور پابندی کا حصہ نہیں بنیں گے/ اسرائیلی جوانوں کا فوج میں جانے سے انکار
غاصب صیہونی حکومت میں طلبا و طالبات کے ایک گروپ نے  بنجمن نتنیاہو کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے صیہونی افواج میں لازماً بھرتی ہونے سے انکار کیا ہے۔

صیہونی اخبار ہاریز کے مطابق 29 دسمبر کو یہ خط لکھا گیا ہے جس میں متعدد طلبا نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) میں شمولیت سے انکار کیا ہے اور اس ضمن میں دو خطوط صیہونی وزیرِ اعظم اور ملٹری چیف غادی آئیزنکوٹ کو روانہ کیے گئے ہیں۔

اس خط پر 63 افراد نے دستخط کیے ہیں جن میں 20 سالہ متان ہلمن بھی شامل ہیں جو اس وقت فوج میں بھرتی سے انکار پر جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نسل پرست پالیسی پر عمل پیرا ہے جو بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایک جانب تو اسرائیلیوں کے لیے الگ قانون ہے اور اسی علاقے میں فلسطینیوں کے لیے دوسرا قانون ہے۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ’اسی لیے ہم نے تہیہ کیا ہے کہ اب فلسطینی عوام پر جبر اور پابندی کا حصہ نہیں بنیں گے جس نے  لوگوں کو دو کیمپوں میں تقسیم کررکھا ہے۔ جب تک لوگوں کو پابند اور قید میں رکھا جائے گا اس وقت تک ہم انسانی اور ملکی حقوق حاصل نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی امن قائم ہوسکے گا،‘۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’پہلے کہا گیا تھا کہ یہ کیفیت وقتی ہوگی تاہم اب اسے 50 برس گزرچکے ہیں۔ ہم اب اس نظام کا حصہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی فلسطینیوں کے حقوق سلب کرنے میں حکومت کی مزید مدد کریں گے‘۔

خیال رہے کہ آئی ڈی ایف ہر سال کم ازکم 7 ہزار نئے سپاہی بھرتی کرتی ہے اور اب اس نے مزید جنگجو فوجیوں کی بھرتی میں اضافہ بھی کیا ہے۔

اب سے دو سال قبل غاصب صیہونی حکومت میں ہزاروں معتدل اور قدامت پسند یہودیوں نے فوج میں بھرتی کے خلاف احتجاج کیا تھا جبکہ گزشتہ برس نومبر میں 34 کے قریب مظاہرین کو آئی ڈی ایف بھرتی دفتر کے باہر احتجاج کرنے پر گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcd9s0sxyt0zz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ