تاریخ شائع کریں2018 1 January گھنٹہ 10:54
خبر کا کوڈ : 302644

مسلم دنیا کے اندر امریکہ کیلئے ہمدردی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے

لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ ملک کے اندر دہشتگردوں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں اور مل کر کارروائیاں کرتے ہیں
امریکہ کسی بھی صورت مسلمانوں کو سکون میں نہیں دیکھنا چاہتا، کبھی وہ داعش کی صورت میں شام، عراق میں حملہ کرتا ہے تو کبھی اسرائیل کے ذریعے فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو قتل کرواتا ہے، لیکن بدقسمتی ہے مسلم ممالک کی، وہ یکجا نہیں ہیں
مسلم دنیا کے اندر امریکہ کیلئے ہمدردی مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے
پاکستان کے ممتاز سیاستدان اور سابق سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا ہے کہ طالبان اور مذہبی انتہا پسند دہشت گرد درندے ہیں جبکہ پاکستان نے اپنی طرف سے ان کا صفایا کر دیا ہے، اور اب یہ دہشت گرد افغانستان میں چھپ کر اپنے آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے ایک نجی سائیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ پاکستانی فوج نے جس بہادری سے، جس دلیری سے اور جس جانفشانی سے جنگ لڑی ہے، وہ مثالی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ 41 ملکوں کو ساتھ لے کر افغانستان میں بیٹھا ہے اور بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ امریکہ اس وقت افغانستان کی جنگ ہار گیا ہے۔ بری طرح سے ناکام ہو رہا ہے، ٹرلین ڈالرز خرچ کرکے بھی اسے کچھ ملتا دکھائی نہیں دے رہا، صرف کابل کے کچھ حصے پر انکا کنٹرول ہے، باقی کچھ بھی نہیں ہے۔ ہم جو اس وقت اپنے ملک سے انتہا پسندی ٹیرارزم کا خاتمہ کر رہے ہیں، وار اینڈ ٹیرر میں ہم ان کے ساتھ ہیں، کیونکہ یہ لوگ بارڈر کے پیچھے سے آتے ہیں، جب تک وہاں پہ ان لوگوں کو تحفظ ملے گا تو یہ سرحد پار سے ہمارے اوپر حملے کرتے رہیں گے۔

طاہر مشہدی نے کہا کہ پاکستان میں اب دہشت گردوں کا کوئی سیل نہیں ہے، ہمارے ملک میں فورسز نے دہشتگردوں کے سارے سیلز ختم کر دیئے ہیں، لیکن ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ اس وقت پاکستان کے اندر علیحدگی پسند، اور انتہا پسند تنظیمیں کہ جن میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ شامل ہیں، ملک کے اندر ان دہشتگردوں کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، مل کر کارروائیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ایک بات تسلیم کر لینی چاہیئے کہ یہود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے، اگر امریکہ پاکستان کے ساتھ بیٹھا تو اس کے پیچھے مقصد تھا، ابھی اگر امریکہ سعودی عرب کے ساتھ بیٹھا ہے تو اس سے امریکہ بے انتہا فائدہ اٹھا رہا ہے، امریکہ کسی بھی صورت مسلمانوں کو سکون میں نہیں دیکھنا چاہتا، کبھی وہ داعش کی صورت میں شام، عراق میں حملہ کرتا ہے تو کبھی اسرائیل کے ذریعے فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو قتل کرواتا ہے، لیکن بدقسمتی ہے مسلم ممالک کی، وہ یکجا نہیں ہیں، ان کا موقف الگ الگ اور  وہ صرف اور صرف زبانی دعووں تک محدود ہیں، جن میں پاکستان بھی شامل ہے، لیکن یہ بات واضح ہے کہ جو لوگ مسلم دنیا کے اندر امریکہ کیلئے ہمدردی رکھتے تھے، وہ ٹرمپ کے آنے کے بعد مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ اس وقت صرف مسلم دنیا ہی نہیں بلکہ امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی ٹرمپ کے اس فیصلہ کو ظلم قرار دیا گیا۔ امریکہ نے فلسطین کے مسئلے پر اپنے لئے مخالفت کھڑی کر دی ہے۔
https://taghribnews.com/vdci5rap5t1auq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ