تاریخ شائع کریں2017 30 December گھنٹہ 14:39
خبر کا کوڈ : 302406

دشمن کی فتنہ انگیزی ملت ایران کے عزم و ارادے میں کوئی خلل پیدا نہیں کرسکتی

آج ملت ایران رسول اللہ ص اور امام علی ع کے بتائے ہوئے راستے پر پائیدار اور استوار کھڑی ہے
تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں ۳۰ دسمبر ۲۰۰۹ کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کہا ہے کہ خداوند متعال نے ارادہ کیا ہے کہ بالآخر کامیابی لشکر ایمان کی ہوگی اور ہم امام علی ع کے لشکر میں ڈٹ کر کھڑے ہیں
دشمن کی فتنہ انگیزی ملت ایران کے عزم و ارادے میں کوئی خلل پیدا نہیں کرسکتی
آیت اللہ محسن اراکی نے کہا ہے کہ دشمن کی فتنہ انگیزی ملت ایران کے عزم و ارادے میں کوئی خلل پیدا نہیں کرسکتی۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران کے مصلائے امام خمینی رح میں ۳۰ دسمبر ۲۰۰۹ کی مناسبت سے منعقدہ عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے کہا ہے کہ خداوند متعال نے ارادہ کیا ہے کہ بالآخر کامیابی لشکر ایمان کی ہوگی اور ہم امام علی ع کے لشکر میں ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ملت ایران رسول اللہ ص اور امام علی ع کے بتائے ہوئے راستے پر پائیدار اور استوار کھڑی ہے تاکہ ابولہبوں کو شکست دے سکیں، اسی لئے ہم جہاد سے ہاتھ نہیں کھینچیں گے اور آج وہ زمانہ نہیں ہے کہ امام علی ع، امام حسن ع، اور امام حسین ع تنہا رہ جائیں۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ ہم ایثار، کربلا، اور استقامت و مقاومت کے فرزند ہیں، ہم ایک ایسی قوم ہیں جس نے چالیس سال ایثار وقربانی سے کام لیا، دشمن جان لے کہ اسکے فتنہ انگیزی ملت ایران کے عزم و ارادے میں خلل پیدا نہیں کرسکتی۔

انہوں نے مزید کہا ہمارے پاس فتنے کی شناخت، اور معاویہ، شاہ اور امریکہ سے مقابلے کا چودہ سو سالہ تجربہ ہے اور جب تک ہم امریکہ کو ناامید نہ کر دیں اسکا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ امریکہ امیرالمومنین ع کے شیعوں کو نہیں پہچانتا، رسول اللہ ص کے شیعوں کو نہیں پہچانتا، چونکہ اگر اسے شناخت ہوتی تو وہ ولایت کے حامل ملک میں سازشیں کرنے کا سوچتا بھی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم قرآن پارہ پارہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، اس بات کی جازت نہیں دیں گے ہمارے اقدار کا دشمن مذاق اڑائے، ہم سوشل میڈیا کی اصلاح کریں گے، ہم نے معیشت اور سیات کے میدانوں میں ابھی تک جدوجہد کی ہے اور ہماری یہ جدوجہد دشمن کی نابودی تک جاری رہے گی۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ فوج، سپاہ اور پوری ملت ایران مصمم ارادے کے ساتھ مل کر ایک واحد صف تشکیل دیں گے اور رہبر انقلاب اسلامی کی حکیمانہ سربراہی میں دشمن کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہیں سے امریکہ کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ تم نے ہمیں آزمایا ہے اور آزمائے ہوئے کو آزمانا بے وقوفی ہے۔ تم نے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں ہمیں آزمایا، ہمارے بوڑھوں، جوانوں، عورتوں، بچوں کو آزمایا اور اس بات کا مشاہدہ کیا کہ کس طرح یہ ملت کامیاب و کامران ہوئی۔ آج بھی یہ بات جان لو کہ تم اور تمہارے پٹھووں کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس عظیم اجتماع میں آیت اللہ اراکی کی تقریر سے قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے معروف نوحہ خوان سعید حدادیان نے ترانے پڑھے۔ اسی طرح یوم بصیرت اور ولایت سے امت کے عہد کے عنوان سے ایک بیانیہ بھی پڑھا گیا۔
 
https://taghribnews.com/vdce7w8xpjh87ei.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ