تاریخ شائع کریں2017 29 December گھنٹہ 15:42
خبر کا کوڈ : 302247

دو ہزار سترہ یمنی بچوں کے لئے ہولناک ثابت ہوا

صرف دسمبر کے مہینے میں یمن میں اسّی سے زائد بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
دو ہزار سترہ  یمنی بچوں کے لئے ہولناک  ثابت ہوا
اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے ایک رپورٹ میں سن دو ہزار سترہ کو یمنی بچوں کے لئے ہولناک سال قرار دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت، اس ملک میں اسپتال و طبی مراکز کے تباہ ہونے کے علاوہ مختلف قسم کی بیماریاں پھیلنے اور حفظان صحت کا نظام تباہ ہونے کا باعث بنی ہے جس کے نتیجے میں یمنی بچوں کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف دسمبر کے مہینے میں یمن میں اسّی سے زائد بچے شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یمن کے مختلف علاقوں میں دو کروڑ، ستّر لاکھ بچے جنگ کے نتیجے میں اپنی تعلیم کا سلسلہ ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسف نے یمن میں انسانی اور اسی طرح بچوں کے حقوق کا پاس و لحاظ رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں بنیادی تنصیبات منجملہ اسکولوں، اسپتالوں اور رہائشی مکانات کو حملوں کا نشانہ نہ بنایا جائے۔
https://taghribnews.com/vdchkinxq23nvid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ