تاریخ شائع کریں2017 21 December گھنٹہ 11:23
خبر کا کوڈ : 300691

مسلم سربراہوں کا بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنا خوش آئند ہے

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت اور ناموس پر کوئی صاحبِ ایمان سودے بازی نہیں کر سکتا
مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج اور مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے
مسلم سربراہوں کا بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنا خوش آئند ہے
مقبوضہ بیت المقدس کو غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت قرار دینے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج اور مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان کی نامور سیاسی شخصیت جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ  کہا ہے کہ ترکی کی دعوت پر مسلم سربراہوں کے او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت اور ناموس پر کوئی صاحبِ ایمان سودے بازی نہیں کر سکتا، محسن انسانیت(ص) سے محبت اور عشق کا تقاضا ہے کہ امت کو متحد کیا جائے، مسالک کی بنیاد پر تقسیم سے بچا جائے وگرنہ یہ روش اہل ایمان کیلئے بڑے خطرات کا باعث بنے گی۔ 
https://taghribnews.com/vdci3uapzt1auq2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ