تاریخ شائع کریں2017 18 December گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 300139

دنیا کا مہنگا ترین محل محمد بن سلمان نے خرید لیا

سعودی معیشت کی بدحالی اور محمد بن سلمان کی فضول خرچیاں جاری
دنیا کا مہنگا ترین محل محمد بن سلمان نے خرید لیا
سعودی ولیعہد محمد بن سلمان نے فرانس میں فارہ محل خریدا ہے جبکہ وہ اس سے قبل پچاس کروڑ ڈالر کی قیمت کا ایک بحری جہاز اور پینتالیس کروڑ ڈالر کی لیؤ نارڈو ڈاؤنچی کی پینٹنگ بھی خرید چکے ہیں۔

محمد بن سلمان کی جانب سے یہ فضول خرچی ایسی حالت میں جاری ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں آنے والی کمی، یمن کے خلاف جنگ اور عراق و شام میں دہشت گرد گروہوں کو آل سعود کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی و ہتھیاروں کی مدد کی بنا پر سعودی عرب کی معیشت شدید بدحالی کا شکار ہے۔

سعودی حکومت نے اس صورت حال سے باہر نکلنے کے لئے کئی فیصلے بھی کئے ہیں جن میں ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اسّی فیصد تک اضافہ بھی شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfmxdm1w6dxya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ