تاریخ شائع کریں2017 17 December گھنٹہ 12:28
خبر کا کوڈ : 299866

امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے داعش کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف

عراق اور شام میں داعش نے کئی ریاستوں کی جانب سے فراہم کیا گیا اسلحہ استعمال کیا ہے
برطانوی تنظیم کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ (سی اے آر) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شام میں جاری لڑائی میں امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے تکفیری اور دہشت گرد گروہ داعش کو اسلحہ پہنچایا گیا تھا
امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے داعش کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف
برطانوی تنظیم کنفلکٹ آرمامنٹ ریسرچ (سی اے آر) کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شام میں جاری لڑائی میں امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے تکفیری اور دہشت گرد  گروہ داعش کو اسلحہ پہنچایا گیا تھا۔

سی اے آر کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش نے کئی ریاستوں کی جانب سے فراہم کیا گیا اسلحہ استعمال کیا ہے جن میں سعودی عرب اور امریکا شامل ہیں جبکہ یہ اسلحہ داعش مخالف بین الاقوامی اتحاد کے خلاف استعمال ہوا ہے۔

عراق اور شام میں داعش کے اسلحے کے حوالے سے تین سالہ تحقیق کے عنوان سے مرتب رپورٹ کے نتائج تین سے زائد برسوں پر محیط ہے جس کے لیے 2014 سے 2017 کے دوران داعش کو فراہم کیے گئے 40 ہزار مختلف اجزا کا تجزیہ کیا گیا جو داعش سے برآمد ہوئے تھے، ان اجزا میں اسلحہ، بارود، کیمیکل کے اجزا اور دھماکہ خیز مواد شامل ہے۔

برطانوی تنطیم کا کہنا ہے کہ شام میں حکومت مخالف اتحاد کو لڑنے کے لیے داعش کو فراہم کیا گیا کچھ اسلحہ بنیادی طور پر امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیا گیا۔

شام میں جاری لڑائی میں داعش کے اسلحے کی تفصیلات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ 'شامی بحران میں بیرونی اتحادیوں کی جانب سے فراہم کیا گیا اسلحہ جن میں خاص کر امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے داعش کو براہ راست حکومت مخالف اسلحہ بڑھانے کی اجازت دی گئی تھی'۔

داعش کو خطے اور بین الاقوامی سیکیورٹی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 'اس رپورٹ میں داعش کے جنگجووں کے پاس اسلحے کے جدید نظام کے جو ثبوت پیش کیے گئے ہیں وہ خطے اور بین الاقوامی سیکیورٹی کے لیے آنے برسوں میں خطرات بڑھائیں گے'۔

 
https://taghribnews.com/vdcjmhe8muqehoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ