تاریخ شائع کریں2017 10 December گھنٹہ 14:10
خبر کا کوڈ : 298381

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اربوں مسلمان کے جذبات کے ساتھ اس نے کھیلا ہے

بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا ٹرمپ کا اقدام اس کے دیوانے پن کی علامت ہے
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما اور معروف تجزیہ نگار پروفیسر عمر ریاض عباسی نے کہا کہ بیت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اقدام ایک جنونی اور دیوانے کی خواہش تو ہوسکتی ہے، لیکن زمینی حقائق روشنی میں یہ صرف اور صرف ایک بھوڈا مذاق ہی ہوسکتا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اربوں مسلمان کے جذبات کے ساتھ اس نے کھیلا ہے
ٹرمپ کی دیوانگی دنیا میں امریکہ کو گوشہ نشین کردے گی، اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا ٹرمپ کا اقدام اس کے دیوانے پن کی علامت ہے۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما اور معروف تجزیہ نگار پروفیسر عمر ریاض عباسی نے کہا کہ بیت القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اقدام ایک جنونی اور دیوانے کی خواہش تو ہوسکتی ہے، لیکن زمینی حقائق روشنی میں یہ صرف اور صرف ایک بھوڈا مذاق ہی ہوسکتا ہے۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اربوں مسلمان کے جذبات کے ساتھ اس نے کھیلا ہے۔

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار ریاض اور واشنگٹن کی حالیہ قربتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آل سعود نے ٹرمپ کو اس اقدام کے انجام دینے میں آکسیجن فراہم کی ہے، اور اس حوالے سے سعودی عرب کو جواب دینا پڑے گا۔

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر پروفیسر عمر ریاض عباسی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جب سے ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ان کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف انجام دیئے جانے والے اقدامات کو دیتے ہوئے اب یہ بات وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ ان کی دماغی کیفیت کا ٹیسٹ ہونا چاہیے، کیونکہ ایک نارمل انسان اس قسم کے فیصلے نہیں کرسکتا۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ امریکہ اندر موجود انسانی حقوق کی تنظیموں اور اس ملک کے سیاستدانوں کو بھی یہ چاہیے کہ وہ، قبل اس کے کہ یہ شخص دنیا کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کردے، ٹرمپ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کریں، تاکہ امریکی عوام اس سے زیادہ دنیا کے سامنے شرمندہ نہ ہو۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی کوئی بھی امریکہ کے اس اقدام کا ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کا اقدام خود اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کے منافی ہے۔

عمر ریاض عباسی نے ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب میں امریکی صدر کی اہلیہ کے کھلے سر جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ خاتون اسرائیل پہنچی تو ان کو مخصوص صہیونی ٹوپی پہنادی گئی، جس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی صدر اور ان کی اہلیہ صہیونی نظریات کے کتنے قریب ہیں اور صہیونی لابی ہی نے اس حوالے سے کردار ادا کیا ہے۔

پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر اور تجزیہ نگار عمر ریاض عباسی نے کہا کہ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کے اعلان کے بعد پورے عالم اسلام خاصطور پر اکثر یورپی ممالک کی جانب سے اس فیصلے کے خلاف آنے والے ردعمل سے نشاندہی ہوتی ہے کہ دنیا ہر گز اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی اور یہ امر مسلمان حکمرانوں کے لئے بھی ایک لمحۂ فکریہ ہے اور ان کو بھی اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

عمر ریاض عباسی نے کہا کہ تمام مسلمان عوام فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں کیونکہ قبلۂ اول مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے اور یہ سرزمین انبیاء علیھم السلام سے تعلق رکھتی ہے مسجد الحرام اور مسجد النبی صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد مسجد الاقضی مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے اور یہ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان کے معروف تحزیہ نگار نے اسلامی کانفرنس تنظیم کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمانوں کی یہ نمائندہ تنظیم، قبلۂ اول کے تحفظ کے لئے مسلمانوں میں پائے جانے والے جذبات و احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے ٹھوس فیصلہ کرے اور مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے۔
https://taghribnews.com/vdcaaanu649noe1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ