تاریخ شائع کریں2017 10 December گھنٹہ 13:20
خبر کا کوڈ : 298365

جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے چھپا ہوا سچ بے نقاب کردیا

طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے موجودہ حکومت کو برطرف کرنا ہمارا مشن ہے
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے چھپا ہوا سچ بے نقاب کردیا
جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے چھپا ہوا سچ بے نقاب کردیا
پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے چھپا ہوا سچ بے نقاب کردیا۔

منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے موجودہ حکومت کو برطرف کرنا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ فوری طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں۔

پی اے ٹی سربراہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش کرنے کے لیے پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) جیسی ہی ٹیم تشکیل دی جائے۔

جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے صفحہ نمبر 61 سے 74 میں تمام حقیقت بیان کردی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے اس رپورٹ کو ہمیشہ دبائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ باقر نجفی کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف طاہرالقادری کے ساتھ پورا پاکستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ طاہرالقادری کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ حکومت کو آئینی طریقے سے برطرف کرنے کے معاملے میں ان کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے کسی سیاست دان کا نام لیے بغیر کہا ’پاکستان میں جھوٹ اور کرپشن کی سیاست ختم ہوگی اور یہ لوگ انشاءاللہ 30 مارچ سے پہلے کک آؤٹ ہوجائیں گے‘۔

خیال رہے کہ اے ایم ایل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے طاہر القادری سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور سیاسی اتحاد کی یقین دہانی کرائی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcce4qip2bqo18.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ