تاریخ شائع کریں2017 9 December گھنٹہ 16:42
خبر کا کوڈ : 298229

پاکستان کی اپنی اہمیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ایران

ایران مسلم ممالک کے درمیان بہتر اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔
ایران کی سرزمین کبھی بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی: مہدی ہنر دوست
پاکستان کی اپنی اہمیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ایران
پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران ،امریکا اور دیگر ملکوں کے دباؤ کو نظر انداز کرتے ہوئے خطے میں تعاون اور تجارت کا خواہشمند ہے۔

پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ایران کی سرزمین کبھی بھی پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی ،اگر چہ جس بندرگاہ کا افتتاح کیا گیا ہے اس میں بھارت اور افغانستان بھی شامل ہیں ،لیکن پاکستان کی اپنی اہمیت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،ہم سب سے زیادہ اسلامی رشتے کو اہم سمجھتے ہیں اور نہیں چاہتے ہیں کہ کسی بھی مسلم ممالک کو تنہا کیا جائے۔

ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعہ کو پریس کلب کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے،ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا کہ حال ہی میں آپریشنل ہونے والی بندرگاہ چاہ بہار خطے میں تجارت بڑھانے میں معاون اور مدد گار ثابت ہوگی ،ایران مسلم ممالک کے درمیان بہتر اور مضبوط تعلقات چاہتا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت میں اضافہ ہورہا ہے ،دونوں ملکوں کے درمیان فضائی رابطہ بڑھانا چاہتے ہیں،سی پیک منصوبہ اچھا ہے اس سے پوری دنیا تجارتی فائدہ اٹھاسکتی ہے ،لیکن خطے کے ممالک کے لئے منصوبہ زیادہ سود مند ہوگا۔

سفیر مہدی ہنر دوست  نے کہا کہ چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ دیر سے مکمل ہونے کی اہم وجہ امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیا ں ہیں،لیکن ہم نے امریکہ کے دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اس منصوبے کو مکمل کیا ہے، ہمیں خطے کے ممالک کا مفاد عزیز ہے ۔
https://taghribnews.com/vdcb5wb59rhb95p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ