تاریخ شائع کریں2017 6 December گھنٹہ 22:06
خبر کا کوڈ : 297672

علماء کرام اور دانشور حضرات اور سیاسی شخصیات مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تقویت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

علماء کرام اور دانشور حضرات اور سیاسی شخصیات مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تقویت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔
تقریب مذاہب اسلامی فورم نے عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے انعقاد کے ساتھ مسلمانوں کے درمیان وحدت کے حوالے سے باہمی گفتگو کی زمین فراہم کی ہے۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے صدر مقام زاہدان شہر کے اہل سنّت عالم دین اور امام جمعہ مولوی عبدالحمید نے تقریب نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے میں جبکہ موجودہ حالات میں عالم اسلام پر حکمفرما فضا، مسلمانوں کے درمیان اختلافات کا پتہ دے رہی ہے، تو ضرورت اس امر کی ہے کہ علماء کرام اور دانشور حضرات اور سیاسی شخصیات اپنی تمام ترمنجملہ سیاسی اقتصادی سماجی گنجائشوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی تقویت کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

مولوی عبدالحمید نے کہا کہ شیعہ و سنّی کے درمیان وحدت عالم اسلام کے موجودہ حالات میں نہایت ہی اہمیت کی حامل ہے اور مسلمانوں اور دین مبین اسلام کے فائدے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دین مبین اسلام عالم اسلام میں اتحاد و وحدت کا خواہاں ہے خاصطور پر ایسے میں جبکہ دشمنان اسلام نے اسلام اور مسلمانوں کو اپنے نشانے پر رکھا  ہوا ہے۔

زاہدن شہر کے اہل سنّت امام جمعہ مولوی عبدالحمید نے کہا کہ دشمنان اسلام، مسلمانوں کے درمیان اختلافات پھیلانے کے درپے ہیں، لیکن ہمیں قرآنی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے امت واحدہ بنا ہوگا۔

مولوی عبدالحمید نے کہا کہ اختلافات کو ختم کرنے کے لئے مسلمانوں کو وحدت کے پرچم تلے آنا ہوگا اور اس اتحاد و وحدت کے ذریعے دشمنوں کے ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے۔

مولوی عبدالحمید نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ اس کانفرنس کے اثرات رونما ہونے شروع ہوگئے ہیں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والی گفتگو نہایت ہی سودمند ہوتی ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdccmmqii2bqoe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ