تاریخ شائع کریں2017 6 December گھنٹہ 21:43
خبر کا کوڈ : 297665

استبدادی حکومتیں، فرقہ واریت کی ترویج کے لئے ایک وسیلہ ہیں۔ڈاکٹر غدیر جمال

استبدادی حکومتیں، فرقہ واریت کی ترویج کے لئے ایک وسیلہ ہیں۔ڈاکٹر غدیر جمال
کویت یونیورسٹی کی پروفیسر نے تاکید کی ہے کہ عالم اسلام کو وسیع ثقافتی یلغار کا سامنا ہے اور جو لوگ اس ثقافتی یلغار کو وجود میں لائیں ہیں، وہ استبدادی حکومتوں کے نوکر اور ان کے اہداف و مقاصد کے لئے کام کررہے ہیں۔

ڈاکٹر غدیر جمال نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں تقریب نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ثقافتی یلغار کو وجود میں لائے ہیں انہیں شکست ہوئی ہے اور کو بند گلی میں پہنچ چکے ہیں، اور استبدادی حکومتیں اپنی نابودی کے مناظر دیکھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان، معاشرہ اور حکومت جب بھی ناکامی کے مرحلے پر پہنچتی ہیں اور ان کے تمام منصوبے شکست سے دوچار ہورہے ہوتے ہیں تو وہ اپنی رفتار کو کم کرلیتے ہیں۔

امریکائی اور صہیونی دشمن کہ امام خمینی رح نے جن کو عالمی سامراج کا نام دیا ہے ابھی اس ہی مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

کویت کی معروف دانشور خاتون نے فرقہ واریت کے مقابلے کے لئے تمام تر کوششوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام ایسے زمانی میں جب دشمن یا مقابل فریق تمام تر مالی وسائل کا حامل ہو ضروری معلوم  ہوتا ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ دہشت گردی ایک طرح سے قبائلی ہوتی جارہی ہے کہا کہ فرقہ واریت کا سرچشمہ جزیرۃ العرب ہے اور وہابیت نے اس کو رواج دیا ہے، لیکن ایسے میں جبکہ وہابی ادارے فرقہ واریت کا خیرمقدم کرتے ہیں یہ نہیں کہا جاسکتا ہے یہ لعنت ہمیشہ کے لئے ختم کی جاسکتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcepf8wnjh8opi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ