تاریخ شائع کریں2017 6 December گھنٹہ 21:26
خبر کا کوڈ : 297662

وحدت کانفرنس اسلامی رابطوں کو مضبوط کرنے کر بہترین موقع/ ایرانی بہت سے مسلمانون کے لئے برکتوں کی بنیاد رہے ہیں:الاوسی

وحدت کانفرنس اسلامی رابطوں کو مضبوط کرنے کر بہترین موقع/ ایرانی بہت سے مسلمانون کے لئے برکتوں کی بنیاد رہے ہیں:الاوسی
لندن علوم اسلامی یونیورسٹی کے نمائندے نے ۳۱ ویں وحدت کانفرنس میں کہا: ایرانی بہت سے مسلمانون کے لئے برکتوں کی بنیاد رہے ہیں اور وحدت کانفرنس اسلامی رابطوں کو مضبوط کرنے کا بہترین موقع ہے۔

علی رمضان الاوسی نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں تقریب نیوز ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عالمی سامراج کے محاذ نے اپنی پوری طاقت کو مسلمانوں کو کمزور اور مسلمانوں کی صفوں میں تفرقہ ڈالنے کے لئے صرف کر رکھا ہے اور اس راستے میں افسوس کے ساتھ کہنا پڑھتا ہے کہ بعض دانستہ یا ندانستہ طور پر ان کے جال میں پھس رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام اپنے خطرناک منصوبوں کے ساتھ مسلمانوں کے عقائد و افکار و نظریات پر تسلط پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اس راستے میں مسلمانوں کو جدید علوم سے دور رکھنا چاہتے ہیں اور ان کو اپنے دینی عقائد اور اقدار سے آگاہی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں۔

لندن کی علوم اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں میں ایران کے خاص مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شاہ کی ڈکٹیٹر حکومت کے خاتمے اور اس ملک میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد مختلف میدانوں خاصطور پر سائنس و ٹیکنالوجی اور سماجی و اسلامی علوم میں ایران کی بڑھتی ہوئی ترقی و پیش رفت کا مشاہدہ کیا جارہا ہے اور یہ امر علاقے میں ایران کے ایک طاقتور ملک میں تبدیل ہونے کا باعث بنا ہے۔

لندن کی علوم اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر رمضان الاوسی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ مسلمانوں کے لئے بہت سے برکات کا سرچشمہ رہی ہے اور وحدت اسلامی کے شعبے میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران نے عالم اسلام میں مرکزی کردار ادا کیا ہے اور تمام مسلمان اور دنیا کے آزاد منشن انسان، ایران کو اپنے لئے مثالی نمونہ سمجھتے ہیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcb0zb55rhb90p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ