تاریخ شائع کریں2017 28 November گھنٹہ 10:18
خبر کا کوڈ : 296048

شیخ الازہر کو اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت

آیت اللہ اراکی نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے شیخ الازھر کے نام دعوت نامہ مصری نمائندے یاسر عثمان کے حوالے کیا
آیت اللہ اراکی نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے شیخ الازھر کے نام دعوت نامہ مصری نمائندے یاسر عثمان کے حوالے کیا
شیخ الازہر کو اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ دعوت
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے شیخ الازہر شیخ احمد الطیب کو اکتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کی باضابطہ طور پر دعوت دے دی ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ایران میں موجود مصری نمائندے سے ملاقات کی اور گذشتہ دنوں مصر کے علاقے صحرائے سینا کی مسجد الروضہ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مصر اور ایران کے درمیان رابطہ برقرار ہونا چاہئے کیونکہ مصر جامعہ الازہر کی وجہ سے عالم اسلام میں نہایت اہم مقام کا حامل ہے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حوزہ علمیہ قم اور جامعہ الازہر مشکلات کا مقابلہ باہمی تعاون کے زریعے کریں گے۔

اس ملاقات میں آیت اللہ اراکی نے اکتیسویں عالمی وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے لئے شیخ الازھر کے نام دعوت نامہ مصری نمائندے یاسر عثمان کے حوالے کیا۔
 
https://taghribnews.com/vdci5qarvt1a3u2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ