تاریخ شائع کریں2017 26 November گھنٹہ 10:09
خبر کا کوڈ : 295657

مسلمان فرقوں میں بٹ کر دشمن کے لئے تر نوالہ بن رہے ہیں

دنیا میں کہیں بھی مسلمان محفوظ نہیں ہے اور ہر جگہ مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا جارہا ہے
جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مصر کی ایک مسجد میں ہوئے تباہ کُن خودکش حملے میں بڑے پیمانے پر ہوئے جانی نقصان پر اپنے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا
مسلمان فرقوں میں بٹ کر دشمن کے لئے تر نوالہ بن رہے ہیں
جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مصر کی ایک مسجد میں ہوئے تباہ کُن خودکش حملے میں بڑے پیمانے پر ہوئے جانی نقصان پر اپنے گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے لئے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام ارسال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں میں ملوث لوگ کسی بھی طور انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں اور انہیں ہر صورت میں عبرتناک سزا مل جانی چاہیے۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں کشمیری راہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی مسلمان محفوظ نہیں ہے اور ہر جگہ مسلمانوں کو تہہ تیغ کیا جارہا ہے، جس کے لئے پوری دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اس وقت مسلمانوں اور اسلام کے خلاف زہر پھیلایا جارہا ہے اور مسلمانوں کو صفحۂ ہستی سے مٹانے کے لئے سازشیں رچائی جارہی ہیں اور مسلمان فرقوں میں بٹ کر دشمن کے لئے تر نوالہ بن رہے ہیں جس پر صرف ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdkk0x5yt0n96.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ