تاریخ شائع کریں2017 25 November گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 295604

مصر کی مسجد الروضہ پر دہشتگرادنہ حملے کے بارے میں آیت اللہ اراکی کا مذمتی بیان

ایک بار پھر انتہا پسند نظریئے نے مظلوم اور نہتے انسانوں کو اپنے کینے کا نشانہ بنایا ہے
مصر کی مسجد الروضہ میں نمازیوں پر دہشتگردوں کے اندوہناک حملے کے واقعے نے کہ جس میں تقریبا چار سو مظلوم مسلمان شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، دنیا بھر کے تمام توحید پرستوں اور آزادی طلب افراد کے دلوں کو داغ دار کردیا ہے
مصر کی مسجد الروضہ پر دہشتگرادنہ حملے کے بارے میں آیت اللہ اراکی کا مذمتی بیان
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیانیہ جاری کر کے گذشتہ روز مصر میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔


تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس پیغام کا متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون

مصر کی مسجد الروضہ میں نمازیوں پر دہشتگردوں کے اندوہناک حملے کے واقعے نے کہ جس میں تقریبا چار سو مظلوم مسلمان شہید اور زخمی ہوگئے ہیں، دنیا بھر کے تمام توحید پرستوں اور آزادی طلب افراد کے دلوں کو داغ دار کردیا ہے۔

ایک بار پھر مغرب بالخصوص امریکی استکبار کے دامن میں پرورش پانے والے انتہا پسند نظریئے نے بعض مظلوم اور نہتے انسانوں کو اپنے کینے اور تفریق کا نشانہ بنایا ہے اور اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ مذہبی اور نسلی اختلافات کی آگ بھڑکا کر سرحدوں کی دوسری جانب موجود غاصب صیہونی حکومت کو امن و سکون کا تحفہ دے۔

یہ ناگوار واقعات کہ جنکا ہر کچھ دنوں بعد عالم اسلام کے گوشہ و کنار میں مشاہدہ کیا جاتا ہے عالم اسلام کے پیکر پر ایک کاری زخم کی مانند موجود ہے اور اسلامی ممالک کے باہر سے تقویت حاصل کرنے والے ان ناپاک پنجوں کے مقابلے میں مسلمانوں کی وحدت اور بھائی چارے کے سوا کوئی بھی دوسری چیز ان زخموں کا مداوا نہیں کر سکتی۔

انتہائی خلوص کے ساتھ خداوند متعال کی بارگاہ میں دعاگو ہوں کہ عالم اسلام میں امن و سکون لوٹا دے اور اپنی نصرت و مدد مسلمانوں کے شامل حال کر اور اس حادثے میں شہید ہونے والے افراد پر اپنی رحمتیں اور مغفرت نازل فرما۔

محسن اراکی
سیکرٹری جنرل عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی
https://taghribnews.com/vdcfxtd0jw6d1va.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ