تاریخ شائع کریں2017 25 November گھنٹہ 13:57
خبر کا کوڈ : 295542

آیت اللہ محسن اراکی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر

زلزلہ متاثرین کی مشکلات اور پریشانیوں کے بروقت ازالے کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیں
آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے زیر اہتمام لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ افراد کو امداد رسانی کے عمل کا نزدیک سے جائزہ لیا
آیت اللہ محسن اراکی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے زلزلے سے متاثرہ صوبہ کرمانشاہ کے علاقے  ثلاث باباجانی کا دورہ کیا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے زیر اہتمام لگائے جانے والے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ افراد کو امداد رسانی کے عمل کا نزدیک ساے جائزہ لیا۔

انہوں نے اس سفر میں امداد رسانی کے عمل میں مشغول طالبعلموں کا شکریہ ادا کیا اور زلزلہ متاثرین کی مشکلات اور پریشانیوں کے بروقت ازالے کے سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کیں۔

آیت اللہ محسن اراکی نے خیموں میں رہائش پذیر مختلف زلزلہ متاثرین سے بھی ملاقات کی اور ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس بات کی امید ظاہر کی کہ حکام بہت جلد زلزلہ متاثرین کو درپیش مشکلات کا سد باب کریں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgtn9xxak9yn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ