تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 20:47
خبر کا کوڈ : 295239

اگر ہم متحد ہوگئے تو انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔علامہ راجہ ناصر

پاکستانیوں کو اپنے دشمن کی شناخت ہے۔
تکفیریت نے پوری دنیا اور دنیائے اسلام کے لئے چار خطرت اورمشکلات کھڑی کی ہیں: علامہ راجہ ناصر
اگر ہم متحد ہوگئے تو انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔علامہ راجہ ناصر
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے عالمی محبین اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خداوند متعال کا شکر ادا کرتے ہیں  کہ اُس نے ہمیں یہ توفیق دی کہ ہم دنیا کے چاروں کونوں سے اہل بیت (ع) کے چاہنے والے  یہاں ایک ساتھ جمع ہیں۔

یہ محبین اہل بیت (ع) اور مسئلہ تکفیریت کی کانفرنس ہے۔ تکفیریت نے پوری دنیا اور دنیائے اسلام کے لئے چار خطرت اورمشکلات کھڑی کی ہیں ۔ سیکیورٹی مسئلہ، معاشرتی مسئلہ اور ثقافتی اور اعتقادی مسئلہ ۔ یہ خطرہ جس کا ہم ابھی مشاہدہ کر رہے ہیں، جسے ہم نے شام میں دیکھا، عراق میں دیکھا، پاکستان میں دیکھا اور مشاہدہ کیا، اور یمن میں مشاہدہ کر رہے ہیں اور افریقائی ممالک میں بھی اس خطرے کو دیکھ رہے ہیں ۔

پاکستان میں ہمیں تقریباً بیس سالہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے کہ ہم تکفیریت سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ جب ہم کہتے ہیں کہ تکفیریوں کے خلاف شیعہ اور سنی اکٹھے ہوجائیں تو یہ ایک ضروری امر  ہے۔ جب ہم اکٹھا ہو جائیں گے تو ہم اپنی اس وحدت کے ذریعے ، اپنی اس دوست کے ذریعے ، اپنی اس کوشش کے ذریعے ہم  عالم اسلام کے اس سرطانی غدہ کو جدا کرسکتے ہیں ۔

ہم نے عراق اور شام میں اس بات کا مشاہدہ کیا ہے کہ جب ہم وہاں متحد نہیں تھے  تو ہمارے لئے کام بہت دشوار تھا اور ہم اسے انجام نہیں دے سکتے تھے۔ عراق اور شام میں اکیلے لڑنا بہت دشوار تھا لیکن یہ ہمارے عظیم الشان رہبر کی بصیرت، شجاعت اور بہترین حکمت عملی ہے کہ ہم آج مشاہدہ کر رہے ہیں کہ عالمی استکبار جو کبھی تکفیریوں کو سامنے لاتا ہے، وہابیوں کو سامنے لاتا ہے، سلفیوں کو سامنے لاتا ہے لیکن  ہم ہر حال میں ڈٹے ہوئے ہیں اور رہبر کے سایہ میں  مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ ہمیں اپنے صحیح دشمن کی شناخت ہونی چاہیے۔

پاکستانیوں کو اپنے دشمن کی شناخت ہے۔ ہمیں ان کے جہادی سسٹم کے بارے میں معلوم ہے لیکن ہمیں ان کے اعتقادی نظام کو بھی سمجھنا ہوگا۔ ہمیں عالمی سطح پر اکٹھے ہونا پڑے گا ، اگر ہم متحد ہوگئے تو انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔ یہ لوگ ہمارے جوانوں کو گمراہ کر  رہے ہیں، اگر ہم اپنے جوانوں کو صحیح راستہ کی طرف ہدایت دیں اور اپنے جوانوں کی تربیت کریں تو ہم تکفیری مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

اسی طرح ہم عراق اور شام میں مشاہدہ کر رہے ہیں کہ یہ لوگ فوجی حوالے سے، نظامی حوالے سے نابود ہوچکے ہیں۔ ہمیں اپنے ملکوں میں جاکر اپنے لوگوں کو بتانا چاہیے کہ ہمیں اپنے اندر یہ بصیرت پیدا کرنی چاہیے کہ ہم تکفیریت کا جڑ سے خاتمہ کرسکیں۔

ہمیں میدان عمل میں ثابت قدم رہنا چاہیے، اگر ہم نے ثابت قدمی کا ثبوت دیا تو ہم کامیاب ہوں گے اور خدا کی نصرت بھی ہمارے شامل حال ہوگی۔ انشاء اللہ 
https://taghribnews.com/vdcjtie8huqeh8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ