تاریخ شائع کریں2017 23 November گھنٹہ 19:13
خبر کا کوڈ : 295219

آیت اللہ اراکی کی رہبر معظم اور سردار سلیمانی کو مبارک باد

یہ کامیابی صہیونی چالوں کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ایک عظیم جنبش کا آغاز ہے
دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے والے اور بہادروں ، شجاعوں جنہوں نے دنیائے اسلام کے پیکر سے اس سرطان کو جدا کیا مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ آیت اللہ اراکی
آیت اللہ اراکی کی رہبر معظم اور سردار سلیمانی کو مبارک باد
مجمع جہانی تقریب کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ اراکی  نے دو الگ الگ پیغامات میں رہبر معظم انقلاب اور سردار سلیمانی کو داعش کی عظیم سازش کے خلاف مقاومتی محاذ کی کامیابی کے سلسلے میں مبارک باد دی۔

(تنا) تقریب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ پیغام مندرجہ ذیل صورت میں ہے:

حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ مد ظلہ العالی کے حضور
انقلاب اسلامی کے عظیم رہبر
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
دشمنان اسلام و بشریت کی داعش کی صورت میں  بچھائی گئی سازش کے خلاف مقاومتی محاز کی کامیابی  پر جناب عالی کو جو مقاومتی محاذ کے اصلی علمبردار ہیں اور جان نچھاور کرنے والے، دشمن کے مقابلے میں ڈٹ جانے والے اور بہادروں ، شجاعوں  جنہوں نے دنیائے اسلام کے پیکر سے اس سرطان کو جدا کیا مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ بے شک یہ کامیابی بیداری اسلام کے نئے مرحلے کیلئے ایک عظیم آغاز ہے امید کی جاتی ہے کہ دنیائے اسلام کے مخلصین، مفکرین، مصلحین اور رہبر کی عظیم الشان  قیادت کے زیر سایہ یہ ایک عظیم تحریک اور وحدت میں تبدیل ہوجائے اور اسلامی امت میں اتحاد کی راہ ہموار ہو۔ میں خداوند متعال سے رہبر عزیز کی نصرت و عزت کا دعاگو ہوں۔
محسن اراکی
سیکریٹری جنرل مجمع جہانی تقریب
 
اسلام کے عظیم سپہ سالار ، شجاع اور مجاہد برادر حضرت حاج قاسم سلیمانی
سلام علیکم و رحمۃ اللہ
استکبار جہانی کا عظیم سازش جو داعش کے خبیث درخت کی صورت میں ظاہر ہوئی تھی اُس کے خلاف مقاومتی محاذ کی کامیابی پر میں آپ اور مدافع حرم کے تمام دلاوروں اور مجاہدین شام، لبنان، عراق، پاکستان، افغانستان، خاص طور سے حزب اللہ لبنان کے شجاع ترین مجاہدوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ یہ کامیابی استکباری محاذ کو آخری شکست دینے اور صہیونی چالوں کو جڑ سے اکھاڑنے  کیلئے ایک عظیم جنبش کا آغاز ہے اور اس اسلامی ملتوں اور معاشروں میں اتحاد کی فضا قائم ہوگی جس اسلام میں وحدت کا باعث بنے گی میں اُمیدوار ہوں کہ خداوند متعال آپ اور تمام مجاہدوں کے اس جہاد کو قبول فرمائے  اور مقاومتی محاذ کو اور زیادہ کامیابی عطا کرے۔
محسن اراکی
https://taghribnews.com/vdchzmniw23nwid.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ