تاریخ شائع کریں2017 1 November گھنٹہ 22:57
خبر کا کوڈ : 291444

رہبر انقلاب اسلامی سے روسی صدر کی ملاقات

امریکیوں کی یہ خواہش ہے کہ وہ خطے اور دنیا کے تمام تر مسائل میں مداخلت کریں: رہبر انقلاب
شام کے مسئلے کے حل کے لئے ضروری ہے کہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔۔ : رہبر انقلاب
رہبر انقلاب اسلامی سے روسی صدر کی ملاقات
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن جو ایران، روس اور آذربائیجان کے مابین ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کرنے کی غرض سے تہران کے دورے پر ہیں، پیوٹن نے سپریم لیڈر امام خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا ہے کہ دہشتگردوں کے حامی امریکی اتحاد کی شام میں شکست ایک ناقابل انکار حقیقت ہے لیکن وہ اب بھی مسلسل سازشوں میں مشغول ہیں بنابر ایں شام کے مسئلے کے حل کے لئے ضروری ہے کہ باہمی تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ شام کے مسئلے میں تہران اور ماسکو کے باہمی تعاون نے یہ ثابت کردیا ہے کہ یہ دونوں ممالک دشوار خدانوں میں مشترکہ اہداف حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ نے خطے کے مسائل کو بیرونی عوامل کی مداخلت کے بغیر حل کئے جانے کے سلسلے میں روسی صدر کے موقف کی تایید کرتے ہوئے فرمایا کہ امریکیوں کی یہ خواہش ہے کہ وہ خطے اور دنیا کے تمام تر مسائل میں مداخلت کریں اوراس کے لئے وہ بعض ممالک کے کمزور حکام کا سہارا لیتے ہیں 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ دشمن کے منفی پروپیگنڈے پر توجہ کئے بغیر ہم اقتصادی معاملات میں ڈالر کو حذف کر کے امریکی پابندیوں کو بے اثر کر سکتے ہیں۔

اس ملاقات میں روسی صدر پیوٹن نے ایران کو ایک بہترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دنیا کو یہ دکھلا دیا کہ کسی بھی بیرونی عامل کی مدد کے بغیر ہم خطے کے مسائل کو خود حل کرسکتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcdof0xoyt0no6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ