تاریخ شائع کریں2017 1 November گھنٹہ 22:12
خبر کا کوڈ : 291443

ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی اغواء

ناصر شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے:علامہ راجہ ناصر
" ڈبل کیبن نے انکا راستہ روکا اور پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے انکی گاڑی سے انکو حراست میں لیا ھے " ، اھلیہ ناصر شیرازی ۔
ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی اغواء
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کو بدھ کی شب لاھور سے سادہ لباس میں ملبوس اھلکارُوں نے لاھور واپڈا ٹاون سے اغواء کرلیا ۔

رپورٹ کے مطابق ناصر شیرازی ایڈوکیٹ کہ اھلیہ کا کہنا ھے کہ ناصر شیرازی کو واپڈا ٹاون کمرشل ایریا سے کالے رنگ کی ڈبل کیبن میں سوار اھلکارُوں نے واپڈا ٹاون کمرشل ایریا سے اسوقت اغواء کیا جب وہ اپنے اھل خانہ کہ ھمراہ جارھے تھے ۔

" ڈبل کیبن نے انکا راستہ روکا اور پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے انکی گاڑی سے انکو حراست میں لیا ھے " ، اھلیہ ناصر شیرازی ۔

واضح رھے کہ عدلیہ کو فرقہ وارانہ بنیادوں پہ تقسیم کرنے کی رانا اثناء اللہ کی گفتگو و سازش کہ خلاف ناصر شیرازی ایڈوکیٹ نے آئینی پیٹیشن لاھور ھائی کورٹ میں دائر کی ھوئی تھی جسکی سماعت دو رکنی بینچ کررھا ھے ۔ 

مجلس وحدت المسلمین کہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس کہ سینیر رھنما ناصر شیرازی کہ اغواء کی شدید مذمت کرتے ھوئی انکی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ھے ۔ 

مجلس وحدت المسلمین کہ مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ناصر شیرازی کہ اغواء کو پنجاب حکومت اور رانا ثناء اللہ کی کاروائی قرار دیا ھے ۔
https://taghribnews.com/vdcc0sqi12bqo08.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ