QR codeQR code

آیت اللہ محسن اراکی

انسانی معاشروں کی سب سے بڑی مشکل ولایت الہی کی پیروی نہ کرنا ہے

اگر انسان خداوند متعال سے عشق و محبت کے مزے سے آشنا ہوجائے تو پھر وہ اس مزے کو دنیا کی کسی بھی دوسری چیز سے عوض نہیں کرے گا

30 Oct 2017 گھنٹہ 12:53

اگر انسان خداوند متعال سے عشق و محبت کے مزے سے آشنا ہوجائے تو پھر وہ اس مزے کو دنیا کی کسی بھی دوسری چیز سے عوض نہیں کرے گا


عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ انسانی معاشروں کی سب سے بڑی مشکل ولایت الہی کی پیروی نہ کرنا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ اراکی نے قم المقدسہ میں مدرسہ معصومیہ میں اپنے ہفتہ وار درس اخلاق کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر انسان خداوند متعال سے عشق و محبت کے مزے سے آشنا ہوجائے تو پھر وہ اس مزے کو دنیا کی کسی بھی دوسری چیز سے عوض نہیں کرے گا۔

عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ اہل بیت کی محبت خدا کی محبت کا عظیم جلوہ ہیں بلکہ خدا کی محبت تک پہنچنے کا تنہا راستہ بھی اہل بیت کی محبت ہی ہے۔

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ حضرت موسی ع نے ۴۰ دنوں تک اللہ کی عبادت کی اور روایات کے مطابق نہ کوئی چیز کھائی نہ ہی کچھ پیا بنا بر ایں انبیائے کرام خاص طور پر پیغمبر اکرام ص اور اہل بیت ع کے اس طرح کے اعمال خدا سے محبت کے بہترین نمونے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسان اگر اعلیٰ اہداف تک دسترسی حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے کہ اپنی جوانی کے ایام سے ہی آغاز کرے تاکہ جو کچھ وہ جوانی کے ایام میں بوئے اس اپنے بڑھاپے میں کاٹے ۔

آیت اللہ اراکی نے امام صادق ع کی ایک حدیث کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مومن کی خوبیوں کا صلہ اسے دنیا میں نہیں ملتا کیونکہ اسکی خوبیاں بارگاہ الہی میں پہنچ جاتی ہیں اور عوام کے درمیان موجود نہیں ہوتیں لیکن کافر کی خوبیاں لوگوں کے درمیان ہی رہ جاتی ہیں اور بارگاہ الہی تک نہیں پہنچتیں۔


خبر کا کوڈ: 291021

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291021/انسانی-معاشروں-کی-سب-سے-بڑی-مشکل-ولایت-الہی-پیروی-نہ-کرنا-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com