تاریخ شائع کریں2017 16 October گھنٹہ 23:40
خبر کا کوڈ : 288984

اسلامی معاشروں میں اتحاد رحمت الہی کی علامت ہے۔

کسی بھی اسلامی معاشرے کی اساس اھل بیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ ہیں،محسن اراکی
اہل بیت علیہم السلام اسلامی معاشرے میں اتحاد کی بنیاد ہے۔ آیت اللہ محسن اراکی
اسلامی معاشروں میں اتحاد رحمت الہی کی علامت ہے۔
عالمی مجلس تقریب اسلامی کے سیکٹری جنرل نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ،اسلامی معاشرے میں اتحاد اور مومنین اللہ کی رحمت کی علامت ہے 
 
تقریب،خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾کے مطابق،آیت اللہ محسن اراکی نے تہران میں اس ہفتے نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے تقریر کی اور ١۹ مہر کہ جو عالمی مجلس تقریب مذاھب اسلامی کا روز تاسیس ہے، کہا کہ قرآن اور حدیث کی تعلیمات کے مطابق اتحاد اسلامی اور مومن معاشرے میں رحمت الہی کی علامت ہے۔

انھوں نے آیہ شریفہ وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّقوا وَاذكُروا نِعمَتَ اللَّهِ عَلَيكُم إِذ كُنتُم أَعداءً فَأَلَّفَ بَينَ قُلوبِكُم فَأَصبَحتُم بِنِعمَتِهِ إِخوانًا کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ،خدا نے فرمایا کہ تم پراگندہ تھے ایک دوسرے کے دشمن تھے لیکن خدا کی نعمت کے ذریعے سے ایک دست ہوگئے اور یہ نعمت الہی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ کا وجود مقدس ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی مزید کہا ہے کہ ،اس سلسلے میں ہمارے پاس بے شماراحادیث ہیں کہ جس میں بیان ہوا کہ امامت نعمت الہی ہے یہ نعمت خدا نے ہر مومن  قوم کے لئے نازل فرمائی ہے وہ قوم کو ایک دل اور ایک دست کرتی ہے،وحدت کے مقابلے تفرقہ اور گمراہی ہے اور جب بھی کو ئی گروہ یا مومنین کی جماعت تفرقہ کا شکار ہو ئی تو یہ الہی عذاب کی علامت ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی ایک حدیچ کی جانب اشارہ کیا کہ النجوم امام لاھل الارض من الغرق، و اھل بینی امان لاُمتی من الاختلاف،فاذاخالفتھا قبیلة اختلفوا،فصاروحزب ابلیس، ستار اہل زمین کے لئے گم اور سمندروں میں ڈوبنے سے امان میں ہیں اسی  طرح اختلاف میں میری امت کے لئے میری اہل بیت امان ہے،پس امت میں سے جس کسی نے میری اہل بیت کی مخالفت کی وہ شیطان کے گروہ میں سے ہے۔ یہ حدیث امت کے اتحاد کی ضمانت ہے۔

انھوں نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ،ہم اب اربعین کے نزدیک ہیں کہ جو میلینوں افراد کا مظاہر ہ ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ،اس دفعہ ریلی میں یقیناً ۳۰ لاکھ افرد کی شرکت متوقع ہے یہ جماعت مسلسل دو ہفتے حرکت میں رہتا ہے جبکہ یہ لوگ ایک دوسرے سے متصل ہوتے ہیں اور ان کی حرکت کربلا کی جانب ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کسی بھی اسلامی معاشرے کی اساس اھل بیت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ ہیں،یہ لاکھوں افراد اس جہت سے ایک ہیں یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ  وآلہ کا معجزہ ہے اور آج یہ معجزہ اپنے بیان کی منزل میں ہے کہ امت کے اختلاف میں میری اہل بیت علیہم السلام امان ہیں اور نزول رحمت الہی کا منشاٴ ہیں۔

اپنے بیان کے آخر میں انھوں نے کہا کہ،امیدہے کہ سارے مسلمان امام حسین بن علی علہماالسلام کے گرد جمع ہو جائے گے۔
https://taghribnews.com/vdcivvar5t1av32.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ