تاریخ شائع کریں2017 2 October گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 286569

سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،

خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے
صوبہ خیبرپختونخوا میں دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔
سوات میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا،
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گاؤں کی دفاعی کمیٹی کے رکن احمد زیب کے اہل خانہ کو مالم جبہ کے علاقے گھٹ میں نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے میں احمد زیب کے والد جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں علاج کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شر پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

خیال رہے کہ فوری طور پر دھماکے کی ذمہ داری کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ سوات کو تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کا گڑھ سمجھا جاتا تھا، تاہم سیکیورٹی فورسز نے اس علاقے میں شرپسندوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیا، جس کے بعد سوات میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں واضح کمی کا دعویٰ کیا جاتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfvvd01w6dcta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ