تاریخ شائع کریں2017 2 October گھنٹہ 13:58
خبر کا کوڈ : 286525

میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ: امریکہ

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ
امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں،
میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ: امریکہ
امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

امریکی پولیس نے تاحال اس حملے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار نہیں دیا تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مقامی شہری تھا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ’منڈالے بے کیسینو اور ہوٹل‘ کے احاطے میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خوفزدہ شائقین جان بچانے کے لیے کنسرٹ کو چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں جب کہ پیچھے سے فائرنگ اور گولیوں کی تڑتڑاہٹ کی آوازیں آرہی ہیں۔ دوسری جانب حکام نے شہر میں سیکیورٹی بڑھادی ہے جب کہ لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا گیاہے۔
https://taghribnews.com/vdchi-nim23n6md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ