تاریخ شائع کریں2017 27 September گھنٹہ 01:21
خبر کا کوڈ : 285749

سلامتی کونسل نے روہنگیا بحران پر اہم اجلاس طلب کرلیا

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر سلامتی کونسل کا اہم اجلاس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روہنگیا بحران پر اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔
سلامتی کونسل نے روہنگیا بحران پر اہم اجلاس طلب کرلیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روہنگیا بحران پر اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ریاستی مظالم  کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو ہوگا۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری آنتونیو گوتریس خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور حکام روہنگیا اقلیت پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بریفنگ دیں گے جب کہ بحران سے متعلق زمینی حقائق پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

سلامتی کونسل کا اجلاس 7 ممالک کی درخواست پر بلایا گیا ہے ان میں امریکا ، فرانس ، برطانیہ، مصر ، قازقستان ، سینیگال اور سوئیڈن شامل ہیں۔

مذکورہ ممالک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش سے مطالبہ کیا تھا کہ ریاست راکھائن میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج کی جانب سے جاری آپریشن کے حوالے سے سلامتی کونسل کو آگاہ کیا جائے اور عالمی ادارے کا مؤقف واضح کیا جائے۔
https://taghribnews.com/vdceen8wojh8vfi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ