تاریخ شائع کریں2017 26 September گھنٹہ 23:46
خبر کا کوڈ : 285745

ایسے عناصر موجود ہیں جو ایران اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے خوش نہیں:'خالد محمود'

ایسے عناصر موجود ہیں جو  ایران اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے خوش نہیں:
ایران میں تعینات سابق پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ پاک،ایران تعلقات کے خلاف بعض عناصر اور فورسز سرگرم ہیں لہذا دونوں ہمسایہ ممالک کو چاہئے کہ مشترکہ دشمنوں کی چالوں اور سازشوں سے مکمل ہوشیار رہیں.

یہ بات سابق سنئیر سفارتکار 'خالد محمود' جو اعلی ایرانی رہنما اور سابق صدر آیت اللہ اکبر ھاشمی رفسنجانی مرحوم کے دور میں بطور سفیر پاکستان تھران میں خدمات فرائض دے چکے ہیں، خالد محمود آج کل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد (ISSI) کے چیئرمین ہیں. وہ ایران کے علاوہ سعودی عرب، چین، عراق اور منگولیا میں بھی سفیر کی حیثیت سے خدمات سرنجام دے چکے ہیں.

انہوں نے اپنی اس گفتگو میں کہا کہ ایسے عناصر موجود ہیں جو  ایران اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات سے خوش نہیں تاہم ایران اور پاکستان باہمی تعاون اور شراکت داری کے ذریعے ایسے چینلجز اور خطرات سے نمٹ سکتے ہیں.

خالد محمود نے کہا کہ وہ ایران میں بطور سفیر پاکستان فرائض سرانجام دے چکے ہیں لہذا وہ ایرانی عوام اور قیادت کے جذبات سے مکمل آگاہ ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ ایرانی عوام پاکستان کے سب سے زیادہ مخلص دوست ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام پاکستانیوں سے نیک اور برادرانہ جذبات رکھتے ہیں اور کے ساتھ پاکستانی قوم بھی ایرانی بھائیوں سے دوستی و محبت کا جذبہ رکھتی ہے.

خالد محمود نے اپنے حالیہ دورہ تہران اور ایرانی دفترخارجہ کے اعلی حکام اور تھینک ٹینک کے تجریہ کاروں اور ماہرین کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے کہا کہ ان ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایران اور پاکستان مشترکہ دشمنوں سے نمٹے کے لئے ہوشیار رہیں.

انہوں نے کہا کہ یہ بات وقت کی ضرورت ہے کہ پاک،ایران تعلقات پر بغض اور حسد رکھنے والوں پر کڑی نظر رکھے جائے کیونکہ ان عناصر کا اصل مقصد دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانا ہے.

سابق پاکستانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تبادلوں اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر زور دیا.

انہوں نے ایران میں ہفتہ دفاع مقدس اور عراق کی جانب سے ایران کے خلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے حوالے سے کہا کہ دفاع مقدس ایرانی تاریخ کا اہم حصہ ہے، ایرانی قوم نے بہادری کے ساتھ صدام کی جارحیت کو پس پا کیا اور اسے ناقابل فراموش شکست دے دی.
https://taghribnews.com/vdcaymnum49na01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ