تاریخ شائع کریں2017 26 September گھنٹہ 00:01
خبر کا کوڈ : 285556

یمن میں سعودی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

الطلعہ میں سعودی فوج کا ایک لوڈر بھی یمنی فوج کے میزائل حملے میں تباہ ہوگیا۔
یمن کے صوبے تعز میں تل سلطان کے علاقے میں سعودی آلۂ کار فوجیوں کے ٹھکانوں پر زلزال دو میزائل سے حملہ ہوا ہے۔
یمن میں سعودی ٹھکانوں پر میزائل حملہ
یمن کے المسیرہ ٹی وی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے یہ رپورٹ بھی دی ہے کہ یمنی فوج نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے جیزان میں جبل قیس کے علاقے میں سعودی فوجیوں کے ٹھکانے پر بھی گولہ باری کی۔

سعودی عرب کے صوبے نجران کے علاقے الطلعہ میں سعودی فوج کا ایک لوڈر بھی یمنی فوج کے میزائل حملے میں تباہ ہوگیا۔

دریں اثنا رشا ٹوڈے نے رپورٹ دی ہے کہ یمن میں جاری جنگ کی بنا پر مختلف قسم کے امراض پھیلتے جا رہے ہیں جن میں ہیضے کی بیماری میں کافی تعداد میں لوگ مارے جا چکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ یمن میں ہیضے کی بیماری پھیلنے کے نتیجے میں اب تک دو ہزار نوے افراد مارے جا چکے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcammnui49nam1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ