تاریخ شائع کریں2017 25 September گھنٹہ 21:38
خبر کا کوڈ : 285543

ہم شامی بحران کے حل میں بہت سنجیدہ ہیں:روسی صدر

روحانی،پوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ
روحانی،پوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ: باہمی تعلقات کے فروغ,عراق کی سالمیت کی حمایت پر اتفاق
ہم شامی بحران کے حل میں بہت سنجیدہ ہیں:روسی صدر
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے سربراہان مملکت نے ایک ٹیلی فونک رابطے میں اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات میں نئے باب کے آغاز کے لئے مشترکہ منصوبوں کے نفاذ کو عروج پر لے جائیں گے.

تفصیلات کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے پیر کے روز اپنے روسی ہم منصب 'ولادیمیر پوٹن' کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کیا.

اس موقع پر انہوں نے تہران میں ایران، روس اور آذری صدور کے درمیان عنقریب ہونے والی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم تینوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون اور تعلقات کے فروغ کو نہایت اہمیت دیتے ہیں اور آئندہ نشست میں تینوں ملکوں سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

ایرانی صدر نے شامی بحران اور پر امن مذاکرات پر دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم شامی بحران کے حل میں بہت سنجیدہ ہیں اور اب آستانہ کے مذاکرات اور شامی مسئلے کے خاتمہ کے لیے روس اور ایران کے درمیان باہمی تعاون نے دنیا کی نگاہ کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ خطی ممالک کی علاقائی سالمیت اور ان کے جغرافیائی حدود میں عدم تبدیلی، اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے. انہوں نے کہا کہ ہم آستانہ مذاکرات کے اگلے مرحلوں کے انعقاد کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مکمل طور پر آمادہ ہیں.

انہوں نے عراق کی موجودہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے لیے خطی ممالک سمیت عراق کی سالمیت اور قومی اتحاد کو برقرار رکھنا اہم ہے اور اس حوالے سے خطی ممالک کی حمایت بہت موثر ہوگا.

روسی صدر نے بھی ایران کے ساتھ باہمی تعلقات کی توسیع کے لیے روس کے پختہ ارادے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے جلد نفاذ، باہمی تعلقات بڑھانے پر مثبت اثر پڑے گا.

'ولادیمیر پوٹن' نے کہا کہ روس بھی عراق کی سالمیت کی حمایت کر رہا ہے.  انہوں نے کہا کہ آئندہ تین فریقی اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا.

انہوں نے آستانہ عمل کے تحت شام امن مذاکرات کے حوالے سے ایران کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن اور دہشتگردوں کے خلاف ایران،روس اور ترکی کے درمیان تعاون کاسلسلہ جاری رہے گا.
https://taghribnews.com/vdcgtn9xwak97n4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ