تاریخ شائع کریں2017 23 September گھنٹہ 23:13
خبر کا کوڈ : 285234

مصر میں اخوان المسلمون کے سابق سربراہ کا دوران حراست انتقال

مہدی عاکف نے زندگی کے 26 سال جیل میں ہی گزارے۔
محمد مہدی عاکف 2004 سے 2010 تک مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ رہے۔
مصر میں اخوان المسلمون کے سابق سربراہ کا دوران حراست انتقال
عرب میڈیا کے مطابق مصر میں اخوان المسلمون کے سابق مرشد عام محمد مہدی عاکف 89 سال کی عمر میں دوران حراست انتقال کرگئے۔ ان کے اہل خانہ نے سرکاری اہلکاروں پر مہدی عاکف پر تشدد اور طبی سہولت فراہم نہ کرنے کا الزام لگایا۔ ان کا 10 ماہ سے کینسر کا علاج کیا جارہا تھا۔

محمد مہدی عاکف 2004 سے 2010 تک مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ رہے۔ 3 جولائی 2013 کو آرمی چیف جنرل عبدالفتاح سیسی نے اخوان سے تعلق رکھنے والے صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا جس کے بعد بڑے پیمانے پر اخوان کے رہنماؤں و کارکنوں کی پکڑ دھکڑ ہوئی جن میں محمد مہدی عاکف بھی شامل تھے۔

عدالت نے انہیں ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی جب کہ جیل میں انہیں ضعیف العمری کے باوجود مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مہدی عاکف نے زندگی کے 26 سال جیل میں ہی گزارے۔ پہلی بار انہیں 1954 میں مصر کے آمر جمال عبدالناصر پر ناکام قاتلانہ حملے کے بعد قید کی سزا ہوئی جب کہ وہ عمر کے آخری ایام میں کینسر سمیت مختلف امراض کا بھی شکار ہوگئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcdsk0xoyt0jx6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ