تاریخ شائع کریں2017 23 September گھنٹہ 09:25
خبر کا کوڈ : 285084

امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنا بے فائدہ ہے. جواد ظریف

جاپانی حکومت کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا.
اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا اہم اور بڑا ملک ہے،جاپانی وزیر خارجہ
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنا بے فائدہ ہے. جواد ظریف
ایران کے وزیر خارجہ نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی پالیسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ رویہ کو دیکھتے ہوئے دنیا کو یہی پیغام جاتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنا بے فائدہ ہے.

تفصیلات کے مطابق، یہ بات ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مختلف ممالک کے ہم منصبوں اور اعلی حکام کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں کہی. ظریف کی جانب سے نیو یارک میں سفارتکاری کا عمل اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے.

انہوں نے گزشتہ روز اپنے جاپانی ہم منصب 'تارو کونو' کے ساتھ ایک ملاقات میں جوہری معاہدے کے نفاذ کے حوالے سے گفتگو کی. فریقین نے اس کے علاوہ ایران اور جاپان کے درمیان بینکاری، سرمایہ کاری، توانائی، سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر زور دیا.

ایران اور جاپان کے وزرائے خارجہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال اور اہم عالمی امور بالخصوص خلیج فارس اور یمن کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا. ظریف نے کوریائی خطے میں جاری بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران جوہری ھتھیار کی پیداوار، اس کی توسیع یا اس کے تجربے کی مخالفت کرتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جاپان سمیت علاقائی اور عالمی ممالک کی جانب سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے سے ایک بڑے بحران پیدا ہونے سے بچایا جاسکتا ہے. اس موقع پر جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا اہم اور بڑا ملک ہے اور جاپانی حکومت کی جانب سے جوہری معاہدے کی حمایت کا سلسلہ جاری رہے گا.

خطے کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ ہم عراقی علاقے کردستان میں ریفرنڈم کرانے کی مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ہمیں عراق کی سالمیت اور قومی یکجہتی زیادہ اہم ہے. اس کے علاوہ ایرانی وزیر خارجہ نے ملائیشیائی اور عراقی ہم منصبوں کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں.

ان نشستوں میں عالم اسلام کے مسائل، خطی اور عالمی سطح پر باہمی تعاون کے فروغ، شام اور عراق کی تازہ ترین صورتحال اور انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بات چیت ہوئی. ظریف نے اسی دوران انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی خاتون پراسیکیوٹر 'فاطی بینسودا' کے ساتھ بھی ملاقات کی.
https://taghribnews.com/vdcg7n9xtak97z4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ