تاریخ شائع کریں2017 23 September گھنٹہ 09:20
خبر کا کوڈ : 285081

ایران،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ

ایران اور پاکستان تاریخی اور ثقافتی طور پر ایک ہی قوم ہیں:ایرانی سفیر
ایران دنیا کے بڑے گیس ذخائر رکھنے والا ملک ہے اور سی پیک منصوبے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے. مہدی ہنردوست
ایران،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ
پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران،پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پاک-چین اقتصاداری راہداری کی توانائی ضروریات پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے. یہ بات مہدی ہنردوست نے اسلام آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کی ایک خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کے بڑے گیس ذخائر رکھنے والا ملک ہے اور سی پیک منصوبے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے.انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس اگلے 4 سو سالوں کے لئے گیس کے ذخائر موجود ہیں لہذا ہمارے لئے گیس برآمدات کے لئے پاکستان ہمیشہ کلیدی حیثیت رکھے گا.

ایرانی سفیر نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک صرف تجارتی یا کاروباری معاہدہ نہیں بلکہ یہ خطے کی تقدیر بدل دے گا. انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت اپنی حدود میں پائپ بچھانے کا کام مکمل کرلیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ پاکستان بھی اپنے نفادات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے حصے کا کام جلد مکمل کرے گا.

مہدی ہنردوست نے کہا کہ ایران اور پاکستان تاریخی اور ثقافتی طور پر ایک ہی قوم ہیں جن کے مفادات اور تحفظات میں بے پناہ مماثلت پائی جاتی ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو چاہئے کہ تجارت، توانائی اور علاقائی امن کے حوالے سے باہمی تعاون جاری رکھیں جس میں دونوں کا مشترکہ مفاد ہے.

اس نشست میں ایران میں تعینات سابق پاکستانی سفیر اور انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آباد کے ڈائریکٹر جنرل 'خالد محمود' نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم ممالک ہیں اور ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ چین کی طرح پاکستان کے ایران کے ساتھ بھی آزمائے ہوئے تعلقات قائم ہیں.
https://taghribnews.com/vdcdjk0xfyt0jz6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ