QR codeQR code

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

یہ کونسل امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی یاد کو زندہ کرتی ہے اور یہ اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہ ہے

13 Sep 2017 گھنٹہ 16:54

جناب ہاشمی رفسنجانی نے سالہا سال اس کونسل کی سربراہی کی اور پوری توانائی تدبیر اور مکمل آگاہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا


رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ملک کی تشخیص مصلحت نظام کونسل امام خمینی کی یاد کو تازہ کرتی ہے اور یہ کونسل انقلاب کا ایک ثمرہ ہے۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ اور اراکین نے بدھ کو رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں رہبرانقلاب اسلامی نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ کونسل امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی یاد کو زندہ کرتی ہے اور یہ اسلامی انقلاب کا ایک ثمرہ ہے۔


آپ نے فرمایا کہ تشخیص مصلحت نظام کونسل ملک کا نظم و نسق چلانے کے عمل میں بہت ہی موثر کردار کی حامل ہے اسی لئے اس کونسل پر امام خمینی اور اسلامی انقلاب کے افکار حکفرما رہنے چاہئیں۔

رہبرانقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سابق سربراہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ جناب ہاشمی رفسنجانی نے سالہا سال اس کونسل کی سربراہی کی اور پوری توانائی تدبیر اور مکمل آگاہی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو ادا کیا۔

انہوں نے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے نئے سربراہ آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی بھی تعریف کرتے ہوئے کونسل کے سرگرم ارکان کا شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 283645

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/283645/تشخیص-مصلحت-نظام-کونسل-کے-سربراہ-اور-اراکین-کی-رہبر-انقلاب-اسلامی-سے-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com