QR codeQR code

مداحان اہلیبیت کی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا

اس کانفرنس کا مقصد ذاکرین، مداحوں اور نوحہ خوان حضرات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے

13 Sep 2017 گھنٹہ 16:52

اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مقاصد اور محبت اہلبیت کے حوالے سے دو علمی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا


سینیئر ذاکرین اور مداحان اہلبیت اطہار اور نوحہ خوانوں کی پندرہویں عالمی کانفرنس مرکزی ایران کے شہر اصفہان میں شروع ہوگئی ہے۔

بدھ سے شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد اہل بیت عصمت و طہارت کی مدح سرائی اور امام حسین علیہ السلام کے غم میں نوحہ خوانی میں قابل قدر خدمات انجام دینے والے ذاکرین، مداحوں اور نوحہ خوانوں  کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

صوبائی ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت و اسلامی رہنما‏ئی حجت الاسلام حبیب رضا ارزانی نے بتایا ہے کہ اس کانفرنس میں، برطانیہ، ہندوستان، افغانستان، بحرین، چلی، ارجنٹائن، ملائیشیا اور جمہوریہ آذربائیجان سمیت دنیا کے بتیس ملکوں کے ساٹھ سے زائد ذاکرین اور نوحہ خوان حضرات شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے دوران ستر سے نوے برس کے ذاکرین مداحوں اور نوحہ خوانوں کی خدمات کی قدر دانی کے ساتھ ساتھ مصائب امام حسین علیہ اسلام کے حوالے سے دو کتابوں کی رونمائی بھی کی جائے گی۔

اس موقع پر امام حسین علیہ السلام کی تحریک کے مقاصد اور محبت اہلبیت کے حوالے سے دو علمی نشستوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

اس سے پہلے سینیئر ذاکرین اور مداحان اہلبیت اطہار اور نوحہ خوان حجڑتا نے اصفہان میں داخل ہوتے ہی اصفہان کے شہداء کے قبرستان گلستان شہدا کا رخ کیا اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 283644

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/283644/مداحان-اہلیبیت-کی-بین-الاقوامی-کانفرنس-کا-آغاز-ہوگیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com