QR codeQR code

ایرانی پارلیمنٹ میں عنقریب میانمار کے سلسلے میں نشست

بدقسمتی سے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی برادری خاموش ہے

13 Sep 2017 گھنٹہ 11:50

گذشتہ چند دنوں میں میانمار کی فوج اور بدھ مت کے انتہاپسندوں نے مل کر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کاروائیاں تیز کی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان جاں بحق ہوگئے


اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں میانمار کے سلسلے میں عنقریب غیر معمولی نشست منعقد کی جائے گی۔

پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین 'کمال دہقانی فیروز آبادی' نے کہا ہے کہ میانمار کے مسلمانوں کے خلاف فوج کی پرتشدد کاروائیوں کے رد عمل میں مجلس کی ہنگامی نشست ہوگی جس میں وزارت خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے. 

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر عالمی برادری خاموش ہے.

انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں.

واضح رہے کہ گذشتہ چند دنوں میں میانمار کی فوج اور بدھ مت کے انتہاپسندوں نے مل کر روہنگیا مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کاروائیاں تیز کی ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں مسلمان جاں بحق ہوگئے.

اقوام متحدہ نے بھی اس قتل عام پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے. 


خبر کا کوڈ: 283548

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/283548/ایرانی-پارلیمنٹ-میں-عنقریب-میانمار-کے-سلسلے-نشست

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com