QR codeQR code

سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے پرچم حق بلند کیا

آپ نے سندھ دھرتی میں امن، محبت و روداری کو فروغ دیا، انسانیت کی فلاح و بہبود اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے آپ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہ

13 Sep 2017 گھنٹہ 11:06

شاہد غوری نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازیؒ نے ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا، آپ بنو اُمیہ کے مظالم کے خلاف ڈٹ گئے، خلیفہ منصور عباسی نے سادات کا قتل عام کیا، تو آپ نے علم جہاد بلند کیا


پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنماء محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ نے اسلام کے حقیقی فلسفے امن، محبت، بھائی چارگی اور احترام انسانیت کو فروغ دیا۔

حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے 1287 ویں عرس کے موقع پر زائرین سے خطاب کرتے ہوئے شاہد غوری نے کہا کہ سیدنا عبداللہ شاہ غازیؒ نے دین اسلام کی سربلندی کیلئے پرچم حق بلند کیا، آپ کی تعلیمات پر چل کر ہی دہشتگردی کو ختم اور امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ غازیؒ سندھ دھرتی میں 138 ہجری میں تشریف لائے، یہاں آپ نے تیرہ سال تبلیغ دین کا فریضہ انجام دیا، ہزاروں غیر مسلموں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا۔ آپ نے سندھ دھرتی میں امن، محبت و روداری کو فروغ دیا، انسانیت کی فلاح و بہبود اور دین اسلام کی سربلندی کیلئے آپ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

شاہد غوری نے کہا کہ عبداللہ شاہ غازیؒ نے ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا، آپ بنو اُمیہ کے مظالم کے خلاف ڈٹ گئے، خلیفہ منصور عباسی نے سادات کا قتل عام کیا، تو آپ نے علم جہاد بلند کیا۔

انہوں نے کہا کہ مزارات اولیاء روحانیت کے مرکز اور امن و سلامتی کے محور ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف آخری سانس تک جدوجہد کرینگے، انتہاپسندی اور دہشتگردی کو فروغ دینے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، ان کا مقابلہ اولیاء کرام کی تعلیمات سے کرینگے۔

شاہد غوری نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہے، اسلام و ملک دشمن کفر کی طاقتوں کا مقابلہ جذبہ ایمانی سے کرینگے، کشمیر اور برما میں انسانیت کے دشمن مذہب کی آڑ میں قتل و غارتگری کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں۔

سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ کشمیر اور برما کے مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے، ظالم و غاصب کے خلاف آواز بلند کرنا حسینیت ہے، برما کے مسلمانوں کو حقوق اور تحفظ دلانے کیلئے مسلم ممالک یکجا ہوجائیں او آئی سی فعال کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 283522

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/283522/سیدنا-عبداللہ-شاہ-غازی-نے-دین-اسلام-کی-سربلندی-کیلئے-پرچم-حق-بلند-کیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com