تہران میں عید الاضحیٰ کی نماز کا عظیم الشان اجتماع

آیت اللہ کاشانی نے عید الاضحی کی نماز کے خطبے میں، ایرانی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید قربان کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی
آیت اللہ کاشانی نے عید الاضحی کی نماز کے خطبے میں، ایرانی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید قربان کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی
تاریخ شائع کریں : جمعه ۱۰ شهريور ۱۳۹۶ گھنٹہ ۱۲:۵۶
موضوع نمبر: 281918
 
ایران کے دیندار اور مومن عوام نے آج بروز جمعہ دارالحکومت 'تہران' سمیت مختلف شہروں میں عید قربان کی نماز مذہبی عقیدت کے ساتھ ادا کی.

اس عظیم معنوی اجتماع کا نقطہ عروج ، تہران میں واقع امام خمینی (رح) مصلی گراؤنڈ میں عوام کی نماز عید تھی جو آیت اللہ 'محمد امامی کاشانی' کی امامت میں ادا کی گئی.

آیت اللہ کاشانی نے عید الاضحی کی نماز کے خطبے میں، ایرانی قوم اور پورے عالم اسلام کو عید قربان کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی.

نماز عید کی ادائیگی کے بعد ہزاروں فرزندان اسلام نے امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کے حق میں نعرہ لگائے.

ہر سال کی طرح اس سال بھی تہران اور ایرانی صوبوں کے دارالحکومتوں سمیت مختلف شہروں کی عیدگاہوں میں لاکھوں مؤمنین نے عید قربان کی اس قومی اور معنوی اجتماع میں شرکت کی ہے.
Share/Save/Bookmark