تاریخ شائع کریں2017 24 August گھنٹہ 12:19
خبر کا کوڈ : 280886

پاکستان کے وزیراعظم کی سعودی ولیعہد سے ملاقات

باہمی مفاد کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی/ سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
​دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کو عالمی اور علاقائی امن کیلئے بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا
پاکستان کے وزیراعظم کی سعودی ولیعہد سے ملاقات
پاکستان کے  وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سعودی ولی عہد کےدرمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق، ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے ویژن کے ترقیاتی ایجنڈے دو ہزار تیس کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

شاہد خاقان عباسی نے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی غیرمعمولی کاوشوں پر روشنی ڈالی اور سعودی ولی عہد کو امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی عرب کی خودمختاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی ولی عہد نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔ پرنس محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور مستحکم پاکستان کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ امید ہے کہ پاکستان چیلنجز پر قابو پر ترقی اور خوشحالی کی جانب بڑھتا رہے گا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کو عالمی اور علاقائی امن کیلئے بات چیت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی کو دورے میں عازمین حج سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔
https://taghribnews.com/vdcbwgb50rhbwwp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ