تاریخ شائع کریں2017 23 August گھنٹہ 17:38
خبر کا کوڈ : 280820

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پھر احتجاج شروع

ایریزونا:ہزروں شہروں نے امریکی صدر کےخلاف احتجاج کیا
امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پھر احتجاج شروع ہوگیا ہے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پھر احتجاج شروع
امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پھر احتجاج شروع ہوگیا ہے ہزروں شہروں نے امریکی صدر کےخلاف نہ صرف احتجاج کیا بلکہ شدید نعرے بازی بھی کی۔

امریکی ریاست ایریزونا کے دارالحکومت فینکس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس بھی میدان میں آئی اور اندھا دھند آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے بعد سڑکیں میدان جنگ بن گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ فینکس کے ایک کانفرنس ہال میں اپنے حمایتیوں سے خطاب کررہے تھے کہ اسی دوران ہزاروں شہری ریاستی دارالحکومت میں سڑکوں پر نکل آئے اور ٹرمپ کی کانفرنس والے ہال کے باہر شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور پانی کی بوتلیں اٹھا رکھی تھیں۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی بھی مظاہرین کے مد مقابل آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی جس کے بعد پولیس کو بیچ بچاﺅ کیلئے میدان میں کودنا پڑا۔
https://taghribnews.com/vdcj8ye8yuqeooz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ