تاریخ شائع کریں2017 23 August گھنٹہ 11:28
خبر کا کوڈ : 280706

مولانا عبدالحمید کا آیت اللہ شاہرودی کے نام تہنیتی پیغام

برادر ارجمند حضرت آیت اللہ شاہرودی میں آپکو مجمع تشخیص نظام مصلحت کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں
میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کو جو پہلے اس عہدے پر فائز تھے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور جناب عالی کے لئے توفیقات خاص کا آرزو مند ہوں
مولانا عبدالحمید کا آیت اللہ شاہرودی کے نام تہنیتی پیغام
آیت اللہ سید محمود ہاشمی شاہرودی کو مقام معظم رہبری کی جانب سے مجمع تشخیص مصلحت نظام کا سربراہ بنائَ جانے پر، شیخ الاسلام مولاناعبدالحمید نے مبارک باد پیش کی ہے۔ 
 
  
تقریب، خبررساں ایجنسی﴿تنا﴾ کے مطابق، زاہدان کے اہل سنت کے امام جمعہ کے دفتر کی جانب سے ایک پیام صادر ہوا ہے کہ جس میں آیت اللہ سید ہاشمی شاہرودی کو انتصاب پر مبارک باد دی گئی ہے۔

مولانا عبدالحمید کے پیغام کامتن یہ ہے۔

بسم‌الله‌الرحمن‌الرحیم

برادر ارجمند حضرت آیت اللہ سید محمود ھاشمی شاہرودی ۔دام اقبالہ۔
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاتہ

میں آپکو مجمع تشخیص نظام مصلحت کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
اسلام میں رائے زنی اور مشورہ حکومت کی اساس ہے اور مجمع تشخص مصلحت نظام کے کاندھوں پر بڑی سخت ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین شامل ہیں ان سے امید ہے اس سلسلے میں ملک کے دانشور افراد سے بہرمند ہوں۔

میں مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسجانی کو جو پہلے اس عہدے پر فائز تھے خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور جناب عالی کے لئے توفیقات خاص کا آرزو مند ہوں ۔ 

و من الله التوفیق
(مولانا) عبدالحمید
امام‌جمعه اهل‌سنت زاهدان
https://taghribnews.com/vdccxxqie2bq4m8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ