تاریخ شائع کریں2017 12 June گھنٹہ 12:38
خبر کا کوڈ : 271289

ایرانی عوام متحد ہے اور دہشت گردی کے مقابل ڈٹی ہوئی ہے

نگین شہر کے اہل تسنن امام جمعہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنی تمام قدرت کے ساتھ متحد ہو کر دہشت گردوں اور ان کی بزدلانہ کارئیوں کے سامنے ڈٹی ہوئی
نگین شہر کے اہل تسنن امام جمعہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنی تمام قدرت کے ساتھ متحد ہو کر دہشت گردوں اور ان کی بزدلانہ کارئیوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔
ایرانی عوام متحد ہے اور دہشت گردی کے مقابل ڈٹی ہوئی ہے
نگین شہر کے اہل تسنن امام جمعہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنی تمام قدرت کے ساتھ متحد ہو کر دہشت گردوں اور ان کی بزدلانہ کارئیوں کے سامنے ڈٹی ہوئی ہے۔

آخوند ابوبکر خوجملی نے گلستان میں تقریب خبر رساں ایجنسی کے نمائندے سے گفتگو کے ضمن میں پارلیمنٹ اور امام خُمینیؒ کے مزار پر ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ’’ایران کے مرکز  میں دہشت گردی کی کاروائی اور امام راحل ؒ کے مزار میں بے گناہ ہم وطنوں کے خاک و خون میں غلطاں ہونے نے ملت کو غم زدہ کر دیا ‘‘

انھوں نے مزید کہا’’میں اپنی جانب سے اس بزدلانہ کاروائی کی مذمت کرنے کے  ساتھ ساتھ مقام معظم رہبری کو تسلیت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی شفا عاجلہ کے لئے خدا ئے مہربان کی بارگاہ میں  دعاگوہوں ۔

نگین شھر کے اہل تسنن مدرسے محمدیہ پورجان کے پرنسپل نے  اس طرح کے حوادث اور دشمنوں کے پلید مقاصد کے مقابلے میں لوگوں اور حکومتی افرد کے  درمیان اتحاد اور ہمدلی کی تاکید کی، انھوں نے صراحتاً کہا کہ ہمارا ملک اس وقت  سب سے زیادہ اتحاد و انسجام  کا نیاز مند ہے مجھے یقین ہے کہ ہمارا ایران دہشت گردی کے مقابلے میں اپنی تمام تر قدرت کے ساتھ استقامت دکھائے  گا اور خدائے متعال کی مدد کے سایے میں اس دنیا کو  ویران کرنے والی بلا پر قابو پا ئے گا ۔

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا ’’ ان تلخ ایام میں ضروری ہے کہ خدا کی بارگاہ میں ایک بار پھر عہد کریں اور ہمدلی اور اتحاد سے تمسک کرکے وحدت کا مظاہرہ کریں ۔
https://taghribnews.com/vdcivzar3t1ayr2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ