تاریخ شائع کریں2016 8 December گھنٹہ 16:50
خبر کا کوڈ : 253145
رہبر انقلاب اسلامی کا پچیسویں نماز کانفرنس کے نام پیغام

ہمیں نماز کو اسکے حقیقی مقام و منزلت کے ساتھ پہچاننا چاہئے

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر اس بات کی کوشش کریں کہ نماز کی قدر و منزلت کو خود بھی پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں اور اپنے شخصی اعمال
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پچیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اقامہ نماز کے سلسلے میں تمام افراد کی یکساں ذمہ داری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر اس بات کی کوشش کریں کہ نماز کی قدر و منزلت کو خود بھی پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں اور اپنے شخصی اعمال کو بھی اس کے زریعے اعلیٰ درجات تک پہنچائیں۔
ہمیں نماز کو اسکے حقیقی مقام و منزلت کے ساتھ پہچاننا چاہئے
رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے پچیسویں نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں اقامہ نماز کے سلسلے میں تمام افراد کی یکساں ذمہ داری پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم سب مل کر اس بات کی کوشش کریں کہ نماز کی قدر و منزلت کو خود بھی پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں اور اپنے شخصی اعمال کو بھی اس کے زریعے اعلیٰ درجات تک پہنچائیں۔


رہبر انقلاب اسلامی کے مندرجہ ذیل پیغام کے متن کو صوبہ البرز میں ولی فقیہ کے نمائندے اور امام جمعہ کرج حجت الاسلام والمسلمین حسینی ہمدانی نے پڑھ کر سنایا۔


بسم اللہ الرحمٰن الرحیم


نماز، پوری امت مسلمہ کے لئے ایک ایسے کھلے دریچے کی مانند ہے کہ جس کے زریعے خداوند متعال کی رحمت و ہدایت تک پہنچا جا سکتا ہے اور اپنی زندگی کو درست سمت، زاویے اور خیر و برکت سے سرشار قرار دیا جا سکتا ہے۔ ہر فرد کی روحانی سلامتی نماز سے وابستہ ہے اور ہر معاشرے کی صراط مستقیم اور حیات طیبہ بھی نماز قائم کرنے سے ہی محقق ہوتی ہے۔ کتاب و سنت میں نماز پر اتنی زیادہ تاکید کا ہدف اس کے علاوہ کچھ اور نہیں ہے کہ رحمت کا یہ دریچہ اسلامی معاشرے کے ہر فرد پر کھلا رہے اور اس سے بہرمند ہونے کا موقع دستیاب رہے۔
کئی سالوں سے اسلامی جمہوریہ ایران میں اس نعرے کے ساتھ کہ : الَّذینَ إِن مَکَّنّاهُم فِی الأَرضِ أَقامُوا الصَّلاة... اور یہ سالانہ اجلاس مجاہد عالم دین حجت الاسلام والمسلمین قرائتی کی انتھک محنت اور ہمت سے برپا ہوتا ہے جس میں بار بار نماز کی توسیع اور ہماری نمازوں کے مطلوبہ کیفیت تک پہنچنے کی تاکید کی جاتی ہے۔ بہرحال ہمیں اس بات کا اعتراف کرنا چاہئے کہ اس الہی فریضہ کا حق ہم سے ادا نہیں ہوسکا کہ جو ہماری انفرادی اور اجتماعی مشکلات کا درمان ہے۔ ہم عہدیدار، ہم سخنور اور مقرر، ہم وہ جن کے ہاتھوں میں زمام امور مملکت ہے، ہم علماء اور دین کی تعلیم اور تبلیغ کرنے والے، اور ایک ایک فرد اور معاشرے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے تمام افراد، سب کے سب اقامہ نماز کی اس ذمہ داری میں برابر کے شریک ہیں۔
ہم سب کو اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ نماز کو اسکے شائستہ مقام پر کہ جس کے بارے میں قرآن اور حدیث میں تاکید کی گئی ہے، پہچانیں اور دوسروں کو بھی پہچنوائیں اور اپنے ذاتی اعمال کو بھی اسکے زریعے اعلیٰ درجات تک پہنچائیں۔
خداوند متعال سے آپ تمام افراد اور جناب آقائے قرائتی کی توفیقات میں اضافے کے لئے دعاگو۔


                                                                                                            والسلام علیکم و رحمہ اللہ
                                                                                                                سید علی خامنه‌ای
                                                                                                               ۱۷ آذر ماه ۱۳۹۵
                                                                                                            بمطابق ۸ دسمبر ۲۰۱۶
https://taghribnews.com/vdcjxte8iuqeivz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ