تاریخ شائع کریں2014 25 May گھنٹہ 20:57
خبر کا کوڈ : 159642
کیمونیکیشن پاور قومی طاقت کا اہم حصہ

کیمونیکیشن پاور قومی طاقت کا اہم حصہ

یورپ انسانی معاشروں کا تشخص اپنے نظریات کی بنیاد پر تشکیل دینا چاہتا ہے
یورپ نہیں چاہتا کہ اقوام نئی ٹیکنالوجی کے راستے پر گامزن ہوں۔ یورپ جدید ٹیکنالوجی پر اجارہ داری قائم کرکے اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے اور وہ مختلف بہانوں سے اسلامی دنیا اور ترقی پذیر ممالک کو نام نہاد ترقی یافتہ اور صنعتی ممالک سے کئي برس پیچھے رکھنا چاہتا ہے
کیمونیکیشن پاور قومی طاقت کا اہم حصہ
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ آج کی دنیا میں کیمونیکیشن پاور قومی طاقت کا اہم حصہ شمار ہوتی ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں اسلامی ممالک کے ٹیلی ویژن اور ریڈیو کی یونین کی جنرل اسمبلی کے ساتویں اجلاس کی افتتاحیہ تقریب میں مزید کہا کہ یورپ انسانی معاشروں کا تشخص اپنے نظریات کی بنیاد پر تشکیل دینا چاہتا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں ٹکراؤ پیدا ہوتا ہے اور اسلامی دنیا اور یورپ کا ٹکراؤ تشخص خصوصا جوان نسل کے تشخص کے سلسلے میں ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ یورپ نہیں چاہتا کہ اقوام نئی ٹیکنالوجی کے راستے پر گامزن ہوں۔ یورپ جدید ٹیکنالوجی پر اجارہ داری قائم کرکے اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے اور وہ مختلف بہانوں سے اسلامی دنیا اور ترقی پذیر ممالک کو نام نہاد ترقی یافتہ اور صنعتی ممالک سے کئي برس پیچھے رکھنا چاہتا ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے صراحت کے ساتھ کہاکہ آج ذرائع ابلاغ صرف کمیونی کیشن کا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں بلکہ وہ طر‌ز زندگي اور اقدار پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ عالمی طاقتیں عصر حاضر میں دوسروں کی زمینوں پرقبضہ کرنے سے قبل ان کے اذہان کو اپنی قابو میں کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس لۓ اسلامی دنیا کو چاہۓ کہ اپنی اسلامی ثقافت اور تشخص کی حفاظت کے لۓ میدان میں اتر آئيں۔ واضح رہے کہ آج تہران میں اسلامی ممالک کی ٹیلی ویژن اور ریڈیو یونین کی جنرل اسمبلی کا ساتواں اجلاس شروع ہوا ہے۔ دنیا کے پینتیس ممالک کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن اس یونین کے رکن ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcgty9qxak9n34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ