تاریخ شائع کریں2022 15 August گھنٹہ 13:56
خبر کا کوڈ : 561556

پاکستانی وزیراعظم و سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو

سعودی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پاکستانی وزیراعظم و سعودی ولی عہد کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو
 پاکستانی میڈیا کہ مطابق پاکستانی وزیراعظم نے بات چیت میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔  سعودی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین برسوں پر محیط مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور شہباز شریف نے شہزادہ محمد بن سلمان کو پاکستان کے جلد دورے کی دعوت دی، جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ سالوں کے دوران سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں اتار چڑھاو آتا رہا ہے۔ خطے کے باخبر ذرائع نے عمران خان کی وزارت عظمی کے دور میں پاکستان پر ایک عرب ملک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے دباو کی خبر دی تھی۔ 

اس وقت پاکستان کے وزیر اعظم(عمراان خان) نے ایک خطاب کے دوران زور دیا تھا کہ پاکستان دباو کے باوجود اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔

البتہ موجودہ حالات میں محسوس ہوتا ہے کہ محمد شہباز شریف کے وزارت عظمی کے عہدے پر ہونے کی وجہ سے دونوں ملکوں کے تعلقات بہت حد تک بہتر ہوچکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchmznm-23n-md.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ