تاریخ شائع کریں2016 29 February گھنٹہ 15:11
خبر کا کوڈ : 223314

وہابی شیخ نے تکفیر کو گناہ کبیرہ قرار دے دیا !

جو مسلمانوں کو کافر قرار دیتا ہے سیدھا جہنم میں جا ئے گا،عبدالله المطلق
وہابی شیخ نے تکفیر کو گناہ کبیرہ قرار دے دیا !
نیوز چینل المنار کے مطابق سعودی علما کونسل کے رکن «عبدالله المطلق» نے ایک تعجب اّور بیان میں کہا ہے کہ جو مسلمانوں کو کافر قرار دیتا ہے سیدھا جہنم میں جا ئے گا.حیرت کا مقام یہ ہے کہ وہابیت جسکی بنیاد ہی تکفیر پر رکھی گیی ہے اور جنکا کام ہی مسلمانوں کو کافر قرار دینا اور تکفیر کے نام پر قتل وغارت اور دہشت گردی ہے اسطرح کا بیان کسطرح دیا گیا ہے کیا وہابی شیخ ابن تیمیمہ کے افکار سے دوری اختیار کریں گے ؟

وہابی شیخ نے « اسلام کی اعلی اقدار» پروگرام سے گفتگو میں شدت پسندی کے خاتمے پر بھی زور دیا ہے! شیخ المطلق نے وحدت کی اہمیت پر گفتگو میں کہا کہ اتحاد امت میں خطباء اور علما کا کردار اہم ہے اور سوشل میڈیا کے زریعے سے علما کو وحدت پر کام کرنے کی ضرورت ہے. تعجب کا مقام ہے کہ سعودی علما کونسل کا شیخ اسطرح کا بیان کسطرح سے دے سکتا ہے جبکہ اس نظام اور طرز فکر کی خاصیت ہی جنگ وجدل اور فتنہ و فساد پھیلانا ہے. علما کونسل کا شیخ تاکید کرتا ہے کہ اسلام دشمن امت کی کمین میں ہیں اور اسلامی ممالک میں جنگ و جدل سے خوش ہورہے ہیں. اور اسی وجہ سے آج سعودی عرب میں فوجی مشقیں ہورہی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے اس نکتے کا اشارہ نہیں کیا کہ سعودی حکام کسطرح سے یمن میں آگ و خون سے کھیل رہے ہیں اور یہ کہ اس ملک سے آج تک سوا ئے اختلافات اور تکفیر و شدت پسندی کے دنیا کو کچھ نہ ملا ہے.
https://taghribnews.com/vdcezx8wejh8wxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ