QR codeQR code

میاں محمد نواز شریف

ہاشمی رفسنجانی مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے

ان کی وفات سے عالم اسلام ایک مفاہمت اور امن پسند قائد سے محروم ہو گیا ہے

10 Jan 2017 گھنٹہ 9:19

وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ایران کے سابق صدر آیت اللہ اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہاشمی رفسنجانی نہ صرف ایران کی مقبول شخصیت تھے، بلکہ وہ دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات پر پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے ان کے لواحقین اور ایرانی عوام سے تعزیت کی ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ ہاشمی رفسنجانی نہ صرف ایران میں مقبول شخصیت تھے بلکہ دنیا میں مفاہمت اور امن کے پیامبر سمجھے جاتے تھے، ان کا شروع کردہ مفاہمتی ایجنڈہ نہ صرف ایران بلکہ پوری امت کیلئے باعث رہنمائی تھا، ان کی وفات سے عالم اسلام ایک مفاہمت اور امن پسند قائد سے محروم ہو گیا ہے۔

خبر کا کوڈ: 256548

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/256548/ہاشمی-رفسنجانی-مفاہمت-اور-امن-کے-پیامبر-سمجھے-جاتے-تھے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com